دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

رسول محمد

             شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہا یت رحم والا ہے۔ اللّٰہ کے بندے اور رسول محمد   (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کی طرف سے ہِرَقْل امیر رُوم کے نام۔ سلام اس پر جس نے ہدایت کی پیروی کی۔ اما بعد میں تجھ کو دعوتِ اسلام کی طرف بلا تا ہوں تو اسلام لا،  سلامت رہے گا،  خدا تجھ کو دوہرا ثواب دیگا۔اگر تونے رو گردانی کی تو تیر ی رعا یاکا گناہ تجھ پرہوگا۔ اوراے اہل کتاب!  آؤ ایسی بات کی طرف جو ہم میں اور تم میں یکساں ہے کہ ہم خدا کے سوا کسی کی پوجانہ کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اورہم میں سے کوئی اللّٰہ کو چھوڑ کر دو سرے کو خدا نہ بنا ئے۔اگر وہ نہیں ما نتے توکہہ دو: تم گواہ رہوکہ ہم ما ننے والے ہیں ۔ اللہ رسول محمد

             رومیوں اور ایر انیوں میں دیر سے لڑائی چلی آتی تھی۔ ایر انیوں نے ملک شام فتح کر لیا تھا۔ ہِرَقْل کی یہ حالت ہو گئی تھی کہ اسے اپنے پا یۂ تخت ([1]  )  قُسْطَنْطِیْنِیَّہ پر ایرانی حملہ کا اندیشہ ہوگیا تھا۔ اس حالت میں اللّٰہ  تعالٰی نے اپنے کلام پاک میں خبردی کہ رومی جو شام میں مغلوب ہو گئے ہیں چند سال میں وہ ایرانیوں پر غالب آئیں گے۔ یہ پیشین گوئی صلح حدیبیہ سے نوسال پیشتر ہوئی تھی اور حرف بحرف پوری ہوئی۔ چنانچہ حدیبیہ کے دن مسلمانوں کو رومیوں کی فتح کی خبرپہنچی۔ ہِرَقْل اس فتح کے شکرانے کے لئے حِمْص سے بیت المقدس میں پیادہ گیا۔ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا نامہ مبارک حضرت دِحْیہ بن خلیفہ کلبی کے ہاتھ روانہ کیا تھا۔حضرت دِحیہ نے وہ خط ہِرَقْل کے گورنر شام حارث غَسَّانی کو بصرے میں دے دیا۔ اس نے قیصرکے پاس بیت المقدس میں بھیج دیا۔ قیصرنے حکم دیا کہ اس مدعی نبوت کی قوم کا کوئی آدمی یہاں ملے تولاؤ۔ اتفاق یہ کہ ابو سفیان جو اس وقت تک ایمان نہ لائے تھے،  تا جر ان قریش کے ساتھ غَزَّہ ([2]  )   میں آئے ہوئے تھے۔ قیصرکا قاصد ان سب کو بیت المقدس میں لے گیا۔ ابوسفیان ([3]  )   کا بیان ہے کہ جب ہم کوقیصرکے پاس لے گئے توکیا دیکھتے ہیں کہ وہ تاج پہنے ہوئے دربارمیں تخت پربیٹھاہے اور اس کے گِرداگِرد ([4]) اُمرائے روم ہیں ۔ اس نے اپنے ترجمان سے کہاکہ ان  (قریشیوں )  سے پوچھو کہ تم میں بلحاظ نسب اس مدعی نبوت سے کون اَقرب ([5]) ہے؟   (قول ابوسفیان)   میں نے کہا کہ میں اقرب ہوں ۔ قیصر نے رشتہ دریافت کیا۔ میں نے کہا: وہ میرا چچیرا بھائی ہے۔قافلہ میں اس وقت عبد مناف کی اولادمیں میرے سوا کوئی نہ تھا۔ قیصرکے حکم سے مجھے نزدیک بلایا گیا اور میرے ساتھیوں کومیری پیٹھ پیچھے بٹھایا گیا۔ پھرقیصرنے اپنے ترجمان سے کہا کہ اس کے ساتھیوں سے کہہ دو کہ میں اس  (ابوسفیان)  سے اس مدعی نبوت کاحال دریافت کرتا ہوں ۔ اگر یہ جھوٹ بولے تو کہہ دینا کہ یہ جھوٹ بو لتا ہے۔ ابو سفیان کا قول ہے کہ اگرمجھے یہ ڈرنہ ہوتاکہ میرے ساتھی میرا جھوٹ اور وں سے نقل کیا کریں گے تو میں اس کا حال بیان کر نے میں جھوٹ بولتا مگر اس ڈرسے میں

سچ ہی بولا۔ اس کے بعد قیصر وابوسفیان میں بذر یعہ ترجمان یہ گفتگو ہوئی :

قیصر: … اس مدعی نبوت کا نسب تم میں کیساہے ؟

 ابوسفیان: …وہ شریف النسب ہے۔

 قیصر: …کیا اس سے پہلے تم میں سے کسی نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے ؟  

 ابوسفیان: … نہیں ۔

قیصر: … کیا اس کے خاندان میں کوئی بادشاہ گزراہے؟

  ابوسفیان: … نہیں ۔

 قیصر: …اس کے پیر واکا بر ہیں یا کمزور لوگ؟

  ابوسفیان: …کمزور لوگ ہیں ۔

قیصر: … اس کے پیر وزیا دہ ہو رہے ہیں یا کم ہو تے جارہے ہیں ؟

 ابوسفیان: …زیادہ ہو رہے ہیں ۔

قیصر: … کیا اس کے پیر وؤں میں سے کوئی اس کے دین سے ناخوش ہو کر ا س دین سے پھر بھی جا تا ہے؟

 ابوسفیان: … نہیں ۔

قیصر: … کیا دعوائے نبوت سے پہلے تمہیں اس پر جھوٹ بو لنے کا گمان ہوا ہے؟

 ابوسفیان: … نہیں ۔

قیصر: …کیا وہ عہد شکنی کر تا ہے ؟

 ابوسفیان: … نہیں ۔لیکن اب جو ہمارا اس کے ساتھ معاہدہ صلح ہے،  دیکھئے اس میں کیا کرتا ہے۔

قیصر: … کیا تم نے کبھی اس سے جنگ بھی کی ؟

 



[1]     دار الحکومت۔

[2]     یہ شہر اقصائے شام میں مصر کی طرف واقع ہے۔۱۲منہ

[3]     صحیح بخاری، کتاب العلم و کتاب الجہاد۔

[4]     اِرد گرد۔

[5]     زیادہ قریبی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن