بکری کی طاعت اور سجدہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

خوف ہے کہ وہ آپ کو میری پشت پر قتل کر دیں اور مجھے اللّٰہ  تعالٰی عذاب دے پس حراء نے کہا: یا رسول اللّٰہ!  میری طرف آئیے۔ ([1] )

             حضرت جابر ([2] )   رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ جس وقت نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خطبہ پڑھا کر تے تھے مسجد کے ستو نوں میں سے ایک درخت خرماکے خشک تنے سے پشت مبارک لگا لیا کرتے تھے۔ جب آپ کے لئے منبر بنایا گیا اور آپ اس پر رونق افروز ہوئے تو اس تنے نے جس کے پاس خطبہ پڑھاجایاکر تا تھا فریاد کی قریب تھا کہ وہ پارہ پارہ ہو جائے۔ پس نبی صَلَّی الللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم منبر سے اتر آئے  ([3] )   یہاں تک کہ اس نے آرام وقرار پایا۔ نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ یہ اس لئے رویا کہ جو ذکر یہ سنا کر تا تھا وہ اب اس سے جدا ہو گیا۔  ([4] )  اس ستون کو نا لہ کر نے کے سبب حنانہ بو لتے ہیں ۔ نالۂ حنانہ کی حدیث متواتر ہے اس لئے اس میں کسی طرح کے شک کی گنجائش نہیں ۔

             فتح مکہ کے روز حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پہلے مسجد حرام میں داخل ہوئے اور مہاجرین وانصار آپ کے آگے پیچھے اور دائیں بائیں تھے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پہلے حجر اسود کو بو سہ دیاپھر طواف کیا۔ اس وقت بیت اللّٰہ  شریف کے گر داور اوپر تین سو ساٹھ بت تھے جو رانگ کے ساتھ پتھر وں میں نصب کیے ہوئے تھے۔ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دست مبارک میں ایک لکڑی تھی اس سے آپ جس بت کی طرف اشارہ فرماتے اور یہ پڑھتے :

جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا (۸۱)   (بنی اسرائیل، ع ۹)

آیا سچ اور نکل بھاگا جھوٹ بیشک جھوٹ نکل بھاگنے والا ہے۔  ([5] )

 وہ منہ کے بل گر پڑتا۔ اس طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بیت اللّٰہ  شریف کو بتوں سے پاک کر دیا۔

             بدر کے دن جب لڑائی سخت ہو گئی تو حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سنگر یزوں کی ایک مٹھی لی اور قریش کی طرف منہ کر کے فرمایا : ’’  شَاھَتِ الْوُجُوْہ  ‘‘  (ان کے چہر ے بد شکل ہو گئے)  پھر ان کی طرف پھینک دی، کفار کو شکست ہو ئی۔اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی :

وَ مَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ رَمٰىۚ-  (انفال، ع۲)

اور نہیں پھینکا تو نے جس وقت کہ پھینکا تو نے لیکن اللّٰہ  تعالٰی نے پھینکا۔ ([6] )

            اسی طرح حنین کے دن جب حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ صرف چند صحابہ رہ گئے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے خچر سے اتر کر ایک مشت خاک لی اور  شَاھَتِ الْوُجُوْہ کہہ کر کفار کی طرف پھینک دی۔ کوئی کا فر ([7] )   ایسا نہ تھا جس کی آنکھوں میں وہ مٹی نہ پڑی ہو۔پس وہ شکست کھا کر بھاگ گئے۔ ([8] )

مغیبات پر مطلع ہونا

            حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے معجزات میں سے آپ کا مغیبات پر مطلع ہو نا اور غیوب ماضیہ اور مستقبلہ کی خبر دینا بھی ہے۔  ([9] ) علم غیب بالذات اللّٰہ تعالٰی کے ساتھ خاص ہے جو کچھ اس قبیل سے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زبان مبارک سے ظاہر ہوا وہ اللّٰہ تعالٰی کی وحی واِلہام سے ہوا جیسا  ([10] ) کہ آیاتِ ذیل سے ظاہر ہے۔

{1}

وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَ یَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْكُمْ شَهِیْدًاؕ-  (بقرہ، ع۱۷)

اور اسی طرح ہم نے تم کو بہتر امت بنایا تا کہ تم لوگوں پر گواہ ہوا وررسول تم پر گواہ ہو۔ ([11] )

 {2}

ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهِ اِلَیْكَؕ-  (آل عمر ان، ع۵)

یہ غیب کی خبر وں سے ہے جسے ہم تیری طرف وحی کرتے ہیں ۔ ([12] )

 {3}

 



[1]     دیکھو مواہب لدنیہ اور مدارج النبوۃ۔ (المواھب اللدنیۃ مع شرح زرقانی،المقصد الرابع۔۔۔الخ،تسبیح الطعام۔۔۔الخ، ج۶، ص۵۰۹۔۵۱۲ملخصًاوملتقطًا۔علمیہ)

[2]     اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیاہے۔(مشکوٰۃ، باب فی المعجزات)۱۲منہ

[3]     مشکوٰۃ اور بخاری شریف میں یہاں یہ الفا ظ بھی ہیں :  ’’حتی أخذہا فضمہا إلیہ فجعلت تئن أنین الصبی الذی یسکت ‘‘  اور اس ستون کے پاس آکر اسے اپنے سے چمٹالیا وہ سسکیاں بھر نے لگا اس بچے کی طرح جسے چپ کرایا جاتا ہے ۔ بقیہ حدیث اسی طرح ہے جو مصنف نے ذکر کی ہے۔علمیہ

[4]     مشکاۃ المصابیح،کتاب الفضائل والشمائل،باب فی المعجزات،الحدیث$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن