ترغیب میں :
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

میں جلوہ اَفروز ہوااور لوگوں کو اس کے سننے کی طرف کشش ہوگئی کیونکہ ہر نئے اَمر میں لذت ہوتی ہے اوراس سے قرآن مجید کا ایک خاصہ ظاہر ہوگیا کیونکہ باوجود تکرار کے لفظ میں کوئی عیب اور سننے کے وقت کوئی ملال پیدا نہیں ہوتا پس کلامِ الٰہی بندوں کے کلام سے ممتاز رہا۔ ([1] )

اعتراض :

            مانا کہ ایک معنی کو مختلف لباس اور مختلف اسلوب میں ظاہر کرنے سے فصاحت میں کوئی خلل نہیں آتا بلکہ یہ ابلغ ہے مگر بعض جگہ ایک ہی جملہ بار بار لایا گیا ہے چنانچہ سورۂ شعرا ء میں

 اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ (۸) وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ (۹)   ([2] )  

آٹھ بار لایا گیا ہے۔ اور سورۂ قمر میں :

لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ (۲۲)   ([3] )  

چار بار اور سورۂ رحمن میں

 فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ (۱۳)   ([4] )

 اکتیس باراور سورہ مرسلات میں

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ (۴۹)   ([5] )

دس بار مذکور ہے۔

جواب:

            ان سورتوں میں بھی تکرارِ آیت فائدہ سے خالی نہیں کیونکہ ہر جگہ متعلق بہ مختلف ہے تاکہ ہر خبر کے سننے کے بعد تجدید نصیحت و عبرت ہو۔ چنانچہ سورۂ شعراء میں ہر قصے کے بعد

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-  ([6] )

مذکور ہے اور ہر دفعہ ایک نبی اور اس کی امت کے قصے کی طرف اشارہ ہے کہ اس نبی پر ایمان لانے والے سلامت رہے اور منکرین تباہ ہوئے اور پھر بار بار بتلادیا گیا ہے کہ اللّٰہ  تعالٰی مومنوں کے لئے رحم والا اور منکروں کے لئے عزیز یعنی زبردست ہے تاکہ اس امت کے لوگ نصیحت پکڑیں ۔ یہی حال سورۂ قمر میں تکرارِ آیت کا ہے کیونکہ اس میں قصہ نوح وعاد و ثمودو لوط میں سے ہر ایک کے بعد

وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ الآیۃ  ([7] )

مذکور ہے تاکہ قرآن پڑھنے والے اس سے عبرت پکڑیں ۔ اسی طرح سورۂ مرسلات میں ہر دفعہ ایک نشانی کے ذکر کے بعد آیا ہے کہ قیامت کے دن خرابی ہوگی ان لوگوں کے لئے جو اس نشان کو جھٹلانے والے ہیں ،  علیٰ ہذا القیاس۔ سورۂ رحمن میں ہر بار مختلف نعمتوں کے ذکر کے بعد:

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ (۱۳)   ([8] )

آیا ہے تاکہ لوگ سن کر ہدایت پائیں ۔ جیسا کہ ایک ناشکر گزار محسن الیہ کو محسن کہے: کیا تو فقیر نہیں تھا میں نے تجھے امیر بنا دیا،  آیا تجھے اس سے انکار ہے؟  کیا تو ننگا نہ تھا میں نے تجھے لباس پہنادیا،  آیا تجھے اس سے انکار ہے؟  کیا تو گمنام نہ تھا میں نے تجھے نامور کردیا،  آیا تجھے اس سے انکار ہے؟  

            کتب عہد عتیق میں مزمور ۱۳۶ میں یہی طرز پایا جاتا ہے جس کا عربی ترجمہ جو قسیس ولیم ہاج مل مدرس مدرسہ اسقفیہ کلکتہ نے کیا ہے وہ اس وقت ہمارے زیر نظر ہے اس میں ہر آیت کے بعد ’’  اِنَّ رَحْمَتَہٗ  اِلَی الْاَبَدِ  ‘‘ اٹھائیس بار آیا ہے۔ بخوفِ طوالت ہم اس مزمور کو یہاں نقل نہیں کرتے۔

اعجاز القرآن کی دوسری وجہ

نظم قرآن کا اُسلوبِ بدیع:

            اگرچہ قرآن مجید کے الفاظ و حروف کلامِ عرب کی جنس سے ہیں اور ان کی نظم و نثر میں مستعمل ہیں مگر اس کا اُسلوب تمام اَسالیب سے جدا ہے اور اَنواعِ کلام  (قصائد،  خطب،  رسائل،  محاورہ)  میں سے کسی سے نہیں ملتا۔ بایں ہمہ سب اَنواع کے محاسن کا جامع ہے۔ اہل عرب اَنواع چہار گانہ کے سوا کوئی او ر اُسلوب و طرزنہ جانتے تھے اور نہ کسی نئے طرز میں کلام کرسکتے تھے پس ایک عجیب نرالے اسلوب کا آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  (جواُمی تھے)  کی زبان مبارک پر جاری ہونا عین اعجاز ہے۔

 



[1]     الاتقان فی علوم القرآن، النوع السادس والخمسون فی الایجاز والاطناب،ج۲،ص۳۹۳۔۳۹۴۔علمیہ

[2]     ترجمۂکنزالایمان:بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے۔ (پ۱۹،الشعراء:۸۔۹)۔علمیہ

[3]     ترجمۂکنزالایمان: بیشک ہم نے قرآن یاد کرنے کے لیے آسان فرمادیا تو ہے کوئی یاد کرنے والا ۔(پ۲۷،القمر:۱۷)۔علمیہ

[4]     ترجمۂکنزالایمان:تو اے جن و انس تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے ۔(پ۲۷،الرحمن:۱۳)۔علمیہ

[5]     ترجمۂکنزالایمان: اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۔ (پ۲۹،المرسلٰت:۴۹)۔علمیہ

[6]     ترجمۂکنزالایمان:بیشک اس میں ضرور نشانی ہے۔ (پ۱۹،الشعراء:۸)۔علمیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن