دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Rasool e Arabi صلی اللہ تعالی علیہ وسلم | سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
سیرتِ رسُولِ عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

میرے ذمے ہے۔ ایک اور بولا: پکانا میرے ذمے ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: لکڑیاں چن کر لانا میرے ذمے ہے۔ صحابہ کرام رِضْوانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کیا کہ یہ کام ہم خود کر لیتے ہیں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: میں جانتا ہوں کہ تم کر سکتے ہو لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اپنے تئیں ([1] ) تم سے ممتاز کروں کیونکہ خدا تعالٰی اس بندے کو پسند نہیں کرتا جواپنے سا تھیوں سے ممتاز بنتا ہے۔ اس کے بعد آپ لکڑیاں جمع کر کے لائے۔ ([2] )

             آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے اصحاب کرام رِضْوانَُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی دل جوئی اور تعہد ([3] )  میں کوئی دَقیقہ فرو گزاشت نہ فرماتے۔ ([4] )   ایک روز ایک شخص آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں آیا اور اپنی حاجت عرض کی وہ آپ کی ہیبت سے کا نپنے لگا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا گھبر اؤمت میں بادشاہ نہیں ہوں میں ایک عورت کا بیٹا ہوں جو خشک کیا ہوا گو شت کھایا کر تی تھی۔ ([5] )  

            ایک دفعہ نجاشی شاہ حبشہ کا وَفدآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں آیا، آپ بذات خود ان کی خدمت کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے۔صحابہ کرام رِضْوانَُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کیا کہ ہم آپ کی طرف سے خدمت کے لئے کا فی ہیں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ انہوں نے اپنے ملک میں ہمارے اَصحاب  کا اِکرام کیا تھا اس لئے مجھے یہی پسند ہے کہ اس اِکرام کا بد لہ میں خود دوں ۔ ([6] )

            حضرت قیس بن سعد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کر تے ہیں کہ ایک روز رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے غریب خانہ پر تشریف لا ئے میرے والد نے آپ کی خاطر تو اضع کی۔ کھانا تنا ول فرمانے کے بعد جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمواپس آنے لگے تو میرے والد نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے لئے ایک در از گو ش تیار کیاجس پر کمبل کا پالان  ([7] )  تھاآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس پر سوار ہو گئے جب چلنے کو ہوئے تو والد نے مجھ سے کہا: قیس!  تو رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ جا۔ اس لئے میں ساتھ ہو لیاحضورانور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ تو میرے ساتھ سوار ہوجا میں نے بپاس ادب انکار کردیا مگر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’ یا تو سوار ہوجا یا لوٹ جا۔ ‘‘  اس لئے میں واپس آگیا۔ ([8] )

            آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُمت کی دل جو ئی کے لئے کبھی کبھی خوش طبعی بھی فرمایا کر تے تھے مگر وہ متضمن دَروغ نہ ہو تی تھی۔ ([9] )  چنانچہ حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ایک چھوٹا اَخیافی بھائی ([10] ) تھاوہ جب حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں آتا تو اس کے ہاتھ میں ایک چڑیا  (ممولا)  ہوتی جس سے وہ کھیلا کر تا تھااتفاقاً وہ چڑیا مرگئی اس کے بعد جب وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں آتا تو آپ خوش طبعی کے طور پر فرماتے: یَا اَ بَا عُمَیْر مَا فَعَلَ النُّغَیْر ۔ یعنی اے ابو عمیر !  وہ چڑیا کہا ں گئی۔ ([11] )

             ایک روز ایک شخص نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے درخواست کی کہ مجھے سواری عنا یت کیجئے تاکہ میں اس پر سوار ہو جاؤں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایاکہ میں تجھے اونٹنی کے بچے پر سوار کر وں گا۔ وہ بولا میں اونٹنی کے بچے کو کیا کروں ۔ اس پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ اونٹنیاں ہی اونٹ جنتی ہیں ۔ ([12] )  یعنی ہر ایک اونٹ اونٹنی کا بچہ ہو تا ہے اس میں تعجب کیا ہے۔

            اسی طرح ایک روز ایک عورت نے جو قرآن پڑھا کر تی تھی آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عرض کیا کہ آپ دعا کر یں کہ میں بہشت میں داخل ہوں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس سے فرمایا کہ کوئی بوڑھی عورت بہشت میں داخل نہ ہو گی۔اس نے اس کاسبب پو چھا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جواب دیا کیا تو قرآن نہیں پڑھتی اس میں اللّٰہ تعالٰی نے یوں فرمایا ہے:

اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ (۳۵)  فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ (۳۶)   (واقعہ، ع ۱)

([13] ) ہم نے ان عورتوں کو خاص طور پر پیدا کیا اور ان کو کنواریاں بنا یا۔ ([14] )

 



[1]     اپنے آپ کو۔

[2]     مواہب لدنیہ بحوالہ سیرت محب طبری۔ (المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،الفصل الثانی فیما اکرمہ اللّٰہ بہ۔۔۔الخ،ج۶، ص۴۸۔علمیہ)

[3]     وعدہ پورا کرنا۔

[4]     خوب کوشش فرماتے۔

[5]     ابن ماجہ، باب القدید۔ (سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ،باب القدید،الحدیث:۳۳۱۲،ج۴،ص۳۱۔علمیہ)

[6]     مواہب لدنیہ۔ (المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،الفصل الثانی فیما اکرمہ اللّٰہ بہ۔۔۔الخ،ج۶،ص۵۰۔علمیہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن