30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حکمِ سرکار (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) ملنے پرمدینۃ الاولیاء ( ملتان شریف ) میں دوروزہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریاں شروع کر دی گئیں اور اس بشارتِ عظمی کے ہزار ہا اشتہارات شائع ہوئے جنہیں ملک کے کونے کونے میں پہنچا یا گیا۔اِس با بَرَکت بشارت کو سُن کراس سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں عاشقانِ رسول سوئے ملتان چل پڑے۔خوش نصیب لوگ بسوں ، ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے پروانہ وارمدینۃ الاولیاء (ملتان شریف ) پہنچنا شروع ہوگئے۔ ’’ باب الاسلام سندھ ‘‘ سے چار اسپیشل ٹرینےں سوئے مدینۃ الاولیاء ( ملتان شریف ) رواں دواں ہوئیں۔لوگوں کے جذبہ کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک اسلامی بھائی نے جب اپنے شہر کے ایک ماڈرن نو جوان کو انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی او ر یہ ایمان افروز واقعہ سنایا تو اس کی نگاہیں عقیدت سے جھک گئیں اور اس نے اجتماع میں شریک ہونے کا وعدہ کر لیا۔نیز اسی وقت سے اس نے داڑھی منڈوانا چھوڑ دی کہ میں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حکم سے منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دشمنوں والی صورت کیسے لے کر جاؤنگا؟چنانچہ اس نے داڑھی منڈوانے سے توبہ کر لی۔اس ماڈرن نوجوان نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے سر پَر سبز سبز عمامہ شریف سجا لیا اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ پکا نمازی بن گیا۔
’’ دعوتِ اسلامی پر سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا کرم ‘‘ نامی اشتہار پڑھ کر ایک نوجوان جو حافظِ قرآن بھی تھا امیرِاَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے اپنے آپ بیتی سُنائی کہ میں قادیانےوں کی صحبت میں کافی عرصے تک رہا ہوں اور میں قادیانیت سے کافی متاثر بھی ہو چکا تھا۔بلکہ میں نے تو پکا عزم بھی کر لیا تھا کہ میں قادیانے مذہب اختیار بھی کر لوں گا۔دریں اثناء آپ کا اشتہار ملااسے پڑھ کر میرے ضمیر نے مجھے جھنجھوڑاکہ نہیں ہر گز نہیں وہ مذہب ہر گز باطِل نہیں ہو سکتاجس مذہب میں ایسے لوگ بھی ہو ں جنہیں سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بشارت سے نوازتے ہوں۔لہٰذا آپ کی خدمت میں تَشَفِّیٔ قلب کی خاطر حاضر ہوا ہوں تاکہ اپنے آخِرت سنوار سکوں۔امیرِاَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس نو جوان کو نہایت ہی شفقت کے ساتھ سمجھایا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس حافظ نوجوان نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قادیانی مذہب سے توبہ کر لی۔آپ نے اس نوجوان کو شریعت اسلامیہ کا یہ حکم بھی سنایا کہ اگر کوئی یہ نیت کرلے کہ میں کافر ہوجاؤنگا تو نیت کرتے ہی وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، چونکہ آپ نے قادیا نے ہونے کی نیت کر لی تھی لہٰذا آپ دائرہ اسلام سے خارج ہو چ کے ہیں پس آپ تجدیدِ اسلام کر لیں۔چنانچہ وہ نوجوان آپ کے دستِ مبارک پر دوبارہ قبولِ اسلام کی دولت سے فیضیاب ہوا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع