30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جشنِ وِلادت کی خوشی میں وہاں ہونے والا چراغاں اوراسلامی بھائیوں کاذوق وشوق دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔کَکری گراؤنڈ کی وسیع وعریض اجتماع گاہ میں ہر طرف سبز عماموں اورہریالے پرچموں کی بہاریں تھی۔اجتماعِ میلاد میں نبی رحمت شفیع امّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ثناخوانے کی گئی پھرامیر اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔اس کے بعد شرکائے اجتماع کو سحری پیش کی گئی کیونکہ کثیر اسلامی بھائی اپنے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کی خوشی میں شکرانے کے طور پر روزہ بھی رکھتے ہیں۔ سحری کے بعد صبح بہاراں کی رُوح پرور نشست کا آغاز ہوا۔نعت خواں اسلامی بھائی جھوم جھوم کر مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کے متعلق استقبالیہ اشعار پڑھ رہے تھے ۔امیر اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر عجیب کیفیت طاری تھی، ہرطرف ’’ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد مرحبا ‘‘ کے نعروں کی گونج تھی ۔ (میں اجتماع گاہ میں یہ تمام روح پرور مناظر بذریعہ اسکرین دیکھ رہا تھا) امیر اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر طاری رقّت اور سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کی خوشی میں آپ کے جھومنے کا والہانہ انداز دیکھ کر میں اپنے آنسو نہ روک سکا۔اسی دوران میں نے آنکھیں بند کرلیں۔اچانک مجھ پر غنودگی طاری ہو گئی اور میرے سامنے ایک نورانے منظر ابھر آیا۔کیا دیکھتا ہو ں میرے سامنے دو جہاں کے تاجور ، سلطان بحروبر، نور کے پیکر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سفید لباس زیب تن فرمائے ، سبز عمامہ شریف کا تاج سجائے جلوہ فرماہیں۔چہرہ مبارکہ چاند سے زیادہ روشن ہے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بہت خوش نظر آ رہے تھے۔لب ہائے مبارکہ کو جنبش ہوئی اوررحمت کے پھول جھڑنے لگے، الفاظ کچھ یو ں ترتیب پائے: ’’ میرے غلام الیاس کو میرا پیغام پہنچادو کہ اللہ تعالیٰ نے اجتماع میں شریک تمام لوگوں کی بخشش ومغفرت فرمادی ہے۔ ‘‘
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
خوش نصیب عاشِقانِ رسول کو بِشارتِ عُظمٰی مبارک ہو! تاہم یہ یاد رہے! کہ اُمَّتی جو خواب دیکھے وہ شرعاً حُجَّت نہیں ہوتا، خواب کی بِشارت کی بنےاد پر کسی کو قَطعی جنّتی نہیں کہا جا سکتا ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(7 ) تصوّرِ مرشِد کی بَرَکت
دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ (حیدرآباد باب الاسلام سندھ) کے ایک طالب علم کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنے مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) میں ۱۵ ذوالقعـدۃ الحرام ۱۴۲۷ھ ، 4 دسمبر 2006ء بروز پیر صبح کم وبیش11:30بجے جامعۃ المدینہ کے طلباء کے امتحانات کے نتائج کے سلسلہ میں ہونے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع