30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چمک اُٹھے دِل کی گلی غوثِ اعظم
ترے رب نے مالک کیا تیرے جد کو
ترے گھر سے دنیا پلی غوثِ اعظم
وہ ہے کون ایسا نہیں جس نے پایا
ترے دَر پہ دنیا ڈَھلی غوثِ اعظم
کہا جس نے یَا غَوْث اَغِثْنِیْتو دَم میں
ہر آئی مصیبت ٹلی غوثِ اعظم
نہیں کوئی بھی ایسا فریادی آقا
خبر جس کی تم نے نہ لی غوثِ اعظم
مری روزی مجھ کو عطا کردے آقا
ترے دَر سے دنیا نے لی غوثِ اعظم
نہ مانگوں میں تم سے تو پھر کس سے مانگوں
کہیں اَور بھی ہے چلی غوثِ اعظم
صدا گر یہاں میں نہ دُوں تو کہاں دُوں
کوئی اور بھی ہے گلی غوثِ اعظم
جو قسمت ہو میری بری اچھی کردے
جو عادت ہو بد کر بھلی غوثِ اعظم
ترا مرتبہ اعلیٰ کیوں ہو نہ مولیٰ
تو ہے ابن مولیٰ علی غوثِ اعظم
قدم گردنِ اولیا پر ہے تیرا
ہے تو رب کا اَیسا وَلی غوثِ اعظم
جو ڈوبی تھی کشتی وہ دَم میں نکالی
تجھے ایسی قدرت ملی غوثِ اعظم
ہمارا بھی بیڑا لگا دو کنارے
تمہیں ناخدائی ملی غوثِ اعظم
تباہی سے ناؤ ہماری بچادو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع