30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تم پر لاکھوں سلام
آپ کا ید ید ربِ واحد فَوْقَ اَیْدِ یْھِم ہے شاہد
اے ربانی بیعت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
دین حق کے ہادی رہبر تم ہو حق کے نائبِ اَکبر
ناسخِ اَدیاں شریعت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
حلت و حرمت آپ کے منہ سے ایسے ہی ہے جیسے حق کے
حلت والے حرمت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
آپ کا سایہ کیسے ہوتا آپ ہیں نورِ حق کا سایا
ظِلِّ رحمت طَلعَت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
آپ کا دم ہے فرش کی نزہت اور قدم ہے عرش کی زینت
حسن و جمال و لطافت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تم ہو نورِ چشم خلت تم ہو سروَر قلب صفوت
تم ہو وَجد کی فرحت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
اے شاہد حق شاہد امت کافر پر تم رب کی حجت
تم مومن کی نصرت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
سنت رب عزت تم ہو زیب و زین جنت تم ہو
اَمن و امانِ امت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
خواب میں جلوہ اپنا دکھاؤ نوریؔ کو تم نوری بناؤ
اے چمکیلی رنگت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع