30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حق بیں نظر سے جب دیکھا برملا کہہ اُٹھے عُقَلا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
باقی وجودِ حقیقت تھا باقی یکسر منفی ہوا
کہہ اُٹھے یہ بعض عُرَفا مَا فِیْ حُبِّیْ اِلَّا اللّٰہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
ہر ہر ذَرّہ ہر قطرہ شاہد ہے ہر ہر لمحہ
اس کی قدرت و صنعت کا یکتائی و وَحدت کا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
اللّٰہ واحد و یکتا ہے ایک خدا بس تنہا ہے
کوئی نہ اس کا ہمتا ہے ایک ہی سب کی سنتا ہے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
ایک نہ ہوتا گر اللّٰہ کیسے رہتے اَرض و سما
ہوتا نہ اِک محتاج اِک کا کس لیے یہ اس سے ملتا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
سوتا پیتا کھاتا نہیں اس کا رشتہ ناتا نہیں
اس کے پتا اور ماتا نہیں اس کے جورو جاتا نہیں
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
جَہْل وظُلم و کذب و زِنا خواری میخواری سَرَقہ
اس سے ممکن جس نے کہا لَارَیْب اس نے ُکفر بکا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
رُوح نہیں ہے وہ نہ َجسیم مَقسِم ہے وہ نہ قِسْم و قَسِیم
اس کے صفات و اَسما قدیم یہ ہے اپنا دِینِ قویم
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
ہے وہ زمان و جہات سے پاک وہ ہے ذَمیم صفات سے پاک
وہ سارے مُحالات سے پاک وہ ہے سب حالات سے پاک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع