30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگر کسی کی دینی و دنیاوی حاجات ہو اسے چاہیے کہ ایک ہی مجلس میں اس شعر کو ایک ہزار مرتبہ پڑھے تو اللہ عزوجل اس کی حاجت پوری فرمائے گا ۔ علامہ أبو سعید خدری رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰى عَلَيْهِ فرماتے ہیں :یہ شعر میری ہر حاجت کے لیے تریاق ہے ، اور ہمارے استاذ فرمایا کرتے : اَنَالُ مَا أَتَمَنَّاہُ اس شعر کی برکت سے میری ہر تمنا پوری ہوئی ہے ۔ ("عصيدة الشهدة", صـ78,77)
لَوْ نَاسَبَتْ قَدْرَهُ آيَاتُهُ عِظَمًا
أَحْيَى اسْمُهُ حِيْنَ يُدْعَى دَارِسَ الرِّمَمِ([1])
اگر یہ شعر سکرات الموت میں مبتلا شخص پر پڑھا جائے تو اگر وقت پورا ہوچکا ہے تو موت آسانی سے ہوگی ورنہ جلد شفا حاصل ہوگی ۔ ("عصيدة الشهدة", صـ93)
وِقَايَةُ اللهِ أَغْنَتْ عَنْ مُضَاعَفَةٍ
مِنَ الدُّرُوْعِ وَعَنْ عَالٍ مِنَ الْأُطُمِِ([2])
اگر ظالم کا خوف ہو یا کسی ایسی جگہ میں ہو جہاں درندوں کا خوف ہو کہ چیر پھاڑ کھائیں گے تو یہ شعر سات بار یا نوبار پڑھ کر شہادت کی انگلی پر دم کرکے حصار کرلے إِنْ شَا ءَاللہ عَزَّوَجَلَّ دائرہ میں کوئی وحشی درندہ داخل نہ ہوسکے گا اور ظالم و جابر ہرشخص سے بھی محفوظ رہے گا، یہ عمل مجرب ہے ۔ ("عصيدة الشهدة", صـ139)
مَا سَامَنِى الدَّهْرُ ضَيْمًا وَاسْتَجَرْتُ بِهِ
إِلَّا وَنِلْتُ جِوَارًا مِنْهُ لَمْ يُضَمِ([3])
اگر مسافر اس شعر کو ایک کاغذ پر لکھ کر پہلا مصرعہ گھر چھوڑ دے اور دوسرا مصرعہ اپنے پاس رکھے تو إِنْ شَا ءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہر قسم کی آفات سے محفوظ رہے گا اور گھر خیر و عافیت کے ساتھ واپس آئے گا ۔ ("عصيدة الشهدة", صـ140)
فَكَيْفَ تُنْكِرُ حُبًّا بَعْدَ مَا شَهِدَْت
بِهِ عَلَيْكَ عُدُوْلُ الدَّمْعِ وَالسَّقَمِ
مُحَمَّدٌ سَيِّدُ الْكَوْنَيْنِ وَالثَّقَلَيْنِ
وَالْفَرِيْقَيْنِ مِنْ عُرْبٍ وَّمِنْ عَجَمِ([4])
اگر چینی کے برتن میں یہ اشعار لکھ کر آسیب زدہ کو پلائیں تو چند روز میں شفا حاصل ہوگی ۔
نوٹ : یہ دونوں اشعار ہر قسم کے آسیب زدہ پر پڑھ کر دم کریں اور اس کا تعویذ لکھ کر گلے میں باندھ دیں ۔
١ ۔ آسیب و جن وغیرہ اس گھر سے بھاگ جائیں گے ۔ ۲ ۔ مرض آبلہ سے نجات ہوگی ۔ ۳ ۔ وبا سے نجات ملے گی ۔ ٤ ۔ آنکھ میں زخم نہ ہوگا ۔ ٥ ۔ مرض برص ۔ ٦ ۔ اور اچانک موت سے نجات ہوگی ۔ ٧ ۔ دین و دنیا کا نقصان نہ ہوگا ۔
جو شخص جمعہ کی رات میں ٢٧ مرتبہ پڑھ کر کسی شیرینی پرحضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نیا زدلائے تووہ حاجت پوری ہوگی ۔
جو جمعہ کی رات جبکہ چاند عروج کررہا ہوبعد نماز عشا سترہ بار پڑھ کر دعا کرے إِنْ شَا ءَاللہ عَزَّوَجَلَّ مراد پوری ہوگی ۔
نوٹ : یہ عمل سات جمعہ کرے ۔
[1] اگر تو ہمارے حضور پرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قدر ومنزلت کے برابر انکے عظیم معجزات کو دیکھتا تو انکا نام پاک زندہ کردیتا بے نشان اور بوسیدہ ھڈیوں کوجب پکارا جاتا ۔
[2] اللہ عزوجل کی حفاطت نے حضور سید عالم نور مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کودوہری زرہوں اور بلند قلعوں سے غنی کردیاہے ۔
[3] جب کبھی زمانے نے مجھے تکلیف دی تو میں نے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حمایت حاصل کرلی اور زمانے کے ظلم سے محفوظ رہا ۔
[4] تومحبت کا کیسے انکار کرسکتا ہے جبکہ اس محبت پر تیری اشکباری اور قلب کی بیماری معتبر شاہد ہیں ۔ حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دنیا وآخرت،جن انس،اور عرب وعجم دونوں فریقوں کے سردار ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع