30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے شہنشاہِ مدینہ اَلصلٰوۃُ وَالسلَام
اے شہنشاہِ مدینہ ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
زینتِ عرشِ مُعلّٰی ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
ر َبِّ ھَبْ ِلیْ اُمَّتِیْ کہتے ہوئے پیدا ہوئے
حق نے فرمایا کہ بخشا ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں ان پر دُرود
کیوں نہ ہو پھر وِرد اپنا ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر دُرود
ہے فرشتوں کا وظیفہ ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
بت شکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بت گر گئے
جھوم کر کہتا تھا کعبہ ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
سر جھکا کر بااَدب عشقِ ر َسُوْلُ اللّٰہ میں
کہہ رہا تھاہر ستارہ ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیں
گل کھلا باغِ ا َحَد کا ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
میں وہ سنی ہوں جمیلؔ قادری مرنے کے بعد
میرا لاشہ بھی کہے گا ا َلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع