30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
10۔باب: اَفعال کا وزن بیان کرنے کے لیے علم صرف میں ’’باب‘‘ مقرر کیے گئے ہیں،جو کبھی فعل ماضی اور مضارع کا پہلا صیغہ ملا کر ذکر کیا جاتا ہے۔ جیسے: ضَرَبَ یَضْرِبُ ، نَصَرَ یَنْصُرُ اور کبھی مخصوص اوزان کے ساتھ بیان کیا جاتاہے۔ جیسے: بابِ اِفعال ، بابِ تفعیل وغیرہ۔
11۔غائب(Third Person): متکلم جس شخص یا چیز کے بارے میں کلام کرتا ہے اسے ’’غائب“ سے تعبیر کیاجاتاہے ، خواہ وہ محفل ومجلس میں موجود ہو۔
12۔حاضر(Second Person):متکلم جس شخص سے بات چیت کررہا ہوتاہے اسے
”حاضر “ کہا جاتا ہے خواہ وہ بظاہر متکلّم کے سامنے موجود نہ ہو۔
13۔متکلّم(First Person): وہ شخص جو گفتگو(بات چیت) کر رہا ہو اسے’’ متکلم‘‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
14۔تنوین:عربی کلمات کے آخر ی حرف پر آنے والے دو زبر، دو زیر، اور دو پیش کو تنوین کہتے ہیں اور جس حرف پر تنوین ہو اسے ”منوّن“ کہتے ہیں۔
15۔ حروف علتVowels)): الف، واؤ، یاء ، ان تین حروف کو حروف علت کہتے ہیں۔
16۔ حروف صحیح (Consonants): حروف علت کے علاوہ تمام حروف مبانی کو حروف صحیح کہتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع