30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باب ” مُفَاعَلَةٌ “
(۱)تصییر:
فاعل کا مفعول کو صاحب ماخذ بنانا۔جیسے: عَافَاكَ الله ( اللہ پاک تجھے عافیت عطا فرمائے) ماخذ مُعَافَاةٌ (محفوظ رکھنا، صحت دینا)ہے۔
(۲) مشارکت :
جیسے: قَاتَلَ زَیْدٌ وَبَکْرٌ (زید اور بکر نے آپس میں لڑائی کی)
(۳)موافقت :
مجرد کے ہم معنی ہونا۔جیسے: سَفَرْتُ کے معنی ہیں (سفر کرنا) اور سَافَرْتُ کے بھی یہی معنی ہیں۔
(۴) ابتداء :
جیسے: قَاسٰی زَیْدٌ هٰذِهِ الْمُصِیْبَةَ (زید نے اس مصیبت کو برداشت کیا) اس کا مجرد فعل قَسَا یَقْسُوْ قَسْوًا ہے جس کے معنی سخت ہونے کے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع