30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
4۔ اسمائے مبنیہ کے آخر میں اکثر الف (ا) کے ساتھ لکھا جاتاہے۔جیسے: أَنَا، مَا، هٰذَا، إِذَا، مَهْمَا لیکن بعض اسماء اس سے مستثنی ہیں۔جیسے: مَتٰى، لَدٰى، أَنّٰى، الألى
5۔حروف معانی (جیسے: حروف جارہ، حروف نواصب وجوازم) میں بھی (ا) کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ جیسے: كَلَّا، هَلَّا، لَوْلَا، لَوْمَا مگر اس سے یہ حروف جارہ ( إِلٰى، بَلٰى، عَلٰى، حَتٰى ) مستثنی ہیں۔
۴۔ہمزہ کے املاء کے اصول مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ اگر ہمزہ سے پہلے والا حرف مفتوح ہو تو ہمزہ کو الف کے اوپر (أ) لکھا جائے گا۔ جیسے: م َلَأَ، بَدَأَ، لَجَأَ، أَرْجَأَ، أَطْفَأَ، نَبَأَ، مَلْجَأَ، مَنْشَأَ، اَلْأَسْوَأَ، اِخْتَبَأَ.
2۔اگر پہلے والا حرف مضموم ہو تو ہمزہ کو واؤ کے اوپر (ؤ) لکھا جائے گا۔ جیسے: لُؤْلُؤُ، يَجْرُؤُ، جُؤْجُؤٌ، بُؤْبُؤٌ، بَطُؤَ، اَلتَّكَافُؤُ، تَلَأْلُؤٌ، اَلتَّوَاطُؤُ.
3۔ اگر پہلے والا حرف مکسور ہوتو یاء کے اوپر (ئ) لکھا جائے گا۔جیسے: يَقْرِئُ، يَنْشِئُ، شَاطِئٌ، مَفَاجِئ، اَلْبَارِئُ، يَسْتَهْزِئُ، يُطْفِئُ.
4۔ اگرماقبل حرف ساکن ہویا واؤ مشدّد مضموم ہو توہمزہ سطر(ء)پر لکھا جائے گا۔ جیسے: اَلدِّفْءُ، بَطْءٌ، شَيْءٌ، فَيْءٌ، هَوَاءٌ، لُجُوْءٌ، هُدُوْءٌ، اَلتَّبَوُّءُ، اَلتَّسَوُّءُ، اَلتَّضَوُّءُ.
5۔ ایسا اسم جس کا آخری حرف ہمزہ ہو اور ہمزہ کا ماقبل حرف”الف“ہو اور اس اسم کو ضمیر غائب کی طرف مضاف کیا گیا ہو تو اس کی مندرجہ ذیل صورتیں ہیں:
٭حالت نصبی میں مفردرکھتے ہوئے سطر پر لکھا جائے گا۔ جیسے: نَالَ اللِّصُّ جَزَاءَه، سَمِعَ اللهُ دُعَاءَهُمْ.
٭حالت جری میں یاء غیرمنقوطہ کے ساتھ لکھا جائے گا۔ جیسے: عَمِلَ زَيْدٌ بِآرَائِه.
٭ حالت رفعی میں واؤ پر لکھا جائے گا۔ جیسے: سَمَاؤُهَا صَافِيَةٌ، رِجَاؤُكَ مَسْمُوْعٌ.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع