30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبق نمبر 36
باب تفعل، تفاعل اور افتعال کے قوانین
قا عد ہ (۱):
باب تَفَعُّلٌ يا تَفَاعُلٌ كےفعل مضارع معروف میں جب دو تاء جمع ہوجائیں تو ایک تاء کو گرانا جائز ہے۔جیسے: تَتَنَزَّلُ سے تَنَزَّلُ، تَتَخَالَفُ سے تَخَالَفُ
قا عد ہ (۲):
اگر باب اِفْتِعَالٌ کے فاء کلمہ میں سین آجائے تو تائے اِفْتِعَالٌ کو فاء کلمہ کی جنس سے بدلنا جائز ہے مگر ابدال کے بعد ادغام کرناواجب ہو جائے گا ۔جیسے: اِسْتَمَعَ سے اِسْسَمَعَ پھر اِسَّمَعَ
قا عد ہ (۳):
اگر باب اِفْتِعَالٌ کے فاء کلمہ میں ثاء آجائے تو تائے اِفْتِعَالٌ کو ثاء سے بدلنا یا ثاء کو تاء سے بدلنا دونوں صورتیں جائز ہیں لیکن بعد ابدال ،ادغام کرنا واجب ہوجائے گا۔جیسے: اِثْتَأَرَ سے اِثْثَأَرَ پھر اِثَّأَرَ يا اِتَّأَرَ ، مُثْتَرِدٌ سے مُثَّرِدٌ يا مُتَّرِدٌ
قاعدہ (۴):
اگر باب اِفْتِعَالٌ کا فاء کلمہ صاد، ضاد، طاء یا ظاء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کو طاء سے بدلناواجب ہے۔ جیسے: اِصْتَبَرَ سے اِصْطَبَرَ، اِضْتَرَبَ سے اِضْطَرَبَ
پھر اگر فاء کلمہ طاء ہوتو ادغام واجب ہے۔جیسے: اِطْطَلَبَ سے اِطَّلَبَ
اور ظاء ہو تو تین صورتیں جائز ہیں:
(۱) طاء کو ظاء کرکے دونوں کاادغام کردیں۔جیسے: اِظْطَلَمَ سے اِظْظَلَمَ پھر اِظَّلَمَ
(۲) ظاء کو طاء کرکے دونوں کاادغام کردیں۔جیسے: اِظْطَلَمَ سے اِطْطَلَمَ پھر اِطَّلَمَ
(۳) بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں۔جیسے: اِظْطَلَمَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع