Nabinayi Ki Fazeelat Par 40 Ahadees
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nabinayi Ki Fazilat Par 40 Ahadees | نابینائی کی فضیلت پر 40 احادیث

book_icon
نابینائی کی فضیلت پر 40 احادیث
            

(10) رَحمتِ اِلٰہی پر گِراں

حضرت عائشہ بنت قدامہ رضی اللہ عنہ ا سے رِوایت ہے کہ رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: رَحمتِ اِلٰہی پر اس مسلمان کو جہنم میں داخل کرنا بہت گِراں ہے کہ جسے دُنیا میں آنکھوں کے چلے جانے کی آزمائش میں مبتلا کرے۔(1)

(11) سماعت و بصارت کی آزمائش باعثِ مغفرت

حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رَسُولِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: بصارت کا چلا جانا گناہوں کے لئے مغفرت ہے، سماعت کا چلے جانا گناہوں کے لئے مغفرت ہے اور جسم کا کوئی بھی حصہ زائل ہوجائے تو اسی قدر مغفرت ہے۔ (2)اِس حدیثِ پاک میں اِس جانب اِشارہ ہے کہ بصارت سماعت سے افضل ہے جیسا کہ بعض علما نے فرمایا ہے۔اِس حدیثِ پاک میں اِس جانب بھی اِشارہ ہے کہ جس کی ایک آنکھ ضائع ہوئی یا نظر کمزور ہوئی تو اسے اسی قدر اَجر ملے گا جس قدر مبتلائے آزمائش ہوا اور اس صورت میں اَجر صبر کے حساب سے ہے اور دَرَجات کی بلندی مشقت کے حساب سے ہے۔

(12) طالبِ ثواب صابر کیلئے جنَّت

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اللہ پاک فرماتاہے:میں نے جس بندۂ مسلم کی آنکھیں لے لیں اور وہ اس پر صبر کرتا رہا اور ثواب کا طلبگار رہا، تو میں اس کے لئے جنَّت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔(3)
1……مسند امام احمد،10/310، حدیث: 27131۔ 2…… تاریخ بغداد،2/150، رقم:574۔ 3…… ترمذی،4/180، حدیث:2409۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن