30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پایہ کے سلیمان اعمش ہیں اعمش کے معنی چندھے کے ہیں یہ لفظ ان کے نام کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے۔ اسی طرح یہاں بھی بعض مرتبہ محض پہچاننے کے لیے کسی کو اندھا یا کانا یا ٹھگنا یا لمبا کہا جاتا ہے، یہ غیبت میں داخل نہیں۔(1)
کیا نابینا کو وصی یعنی نفاذِ وصیت کا نگران مقرر کرسکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں نابینا کو نفاذِ وصیت کا نگران مقرر کرسکتے ہیں ، چنانچہ بہار شریعت میں ہے "کسی شخص نے عورت کو یا اندھے کو وصی بنایا تو یہ جائز ہے۔" (2)
کیا نابینا جانور ذبح کرسکتا ہے اور کیا اس کا ذبیحہ حلال ہے؟
جواب:جانور کو ذبح کرنے کے لئے ذبح کرنے والے کا بینا ہونا شرط نہیں، مسلمان نابینا کا ذبح کیا ہوا جانور بھی حلال ہے ،اگرچہ بینا سے ذبح کرانا بہتر ہے تاکہ وہ جانور کی رگیں وغیرہ دیکھ کر ذبح کرسکے۔
کیا نابینا کو کسی کام یا نوکری پر رکھ سکتے ہیں؟
جواب:رکھ سکتے ہیں ، کیونکہ اجارے کی شرائط میں بینا ہونے کی قید ذکر نہیں۔ اجارہ کے شرائط یہ ہیں: 1۔عاقل ہونا2۔مِلک ووِلایت یعنی اجارہ کرنے والا مالک یا ولی ہو اجارہ کرنے کا اسے اختیار حاصل ہو3۔مستاجرکو وہ چیز سپرد کردینا جبکہ اُس چیز کے منافع پر اجارہ ہوا ہو4۔اُجرت کا معلوم ہونا۔5۔منفعت کا معلوم ہونا 6۔جہاں اجارہ کا تعلق وقت سے ہووہاں مدت بیان کرنا 7۔وہ کام ایسا ہوکہ اُس سے نفع اٹھانا ممکن ہو ۔ 8۔وہ عمل جس کے لیے اجارہ ہوا اُس شخص پر فرض و
[1] … بہارشریعت 3/535
[2] … بہار شریعت،3/996
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع