30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوں،جب ذبح کے لیے آپ کو لٹایا گیا تو آپ یہ پڑھ کر قبلہ رو لیٹے"اِنِّیۡ وَجَّہۡتُ وَجْہِیَ" الخ۔حجاج بولا انہیں غیر قبلہ کی طرف لٹاؤ تو آپ نے پڑھا"فَاَیۡنَمَا تُوَلُّوۡا فَثَمَّ وَجْہُ اللہِ"حجاج بولا انہیں اوندھا لٹاؤ،آپ نے پڑھا"مِنْہَا خَلَقْنٰکُمْ وَ فِیۡہَا نُعِیۡدُکُمْ"الخ،حجاج بولا انہیں ذبح کردو آپ بولے اے حجاج میرے کلمہ طیبہ لا الہ الا اﷲ محمد رسول الله کا گواہ رہ تیرا میرا فیصلہ رب کے ہاں ہوگا،پھر آپ نے دعا کی الٰہی اب میرے بعد تو حجاج کو کسی کے قتل پر قابو نہ دے چنانچہ آپ کو ذبح کردیا گیا آپ کے قتل کے بعد حجاج پندرہ دن زندہ رہا اس کے پیٹ میں زخم ہوگیا حکیم کو بلایا گیا اس نے گوشت کی بوٹی دھاگے میں باندھ کر اس کے حلق کے اندر لٹکائی۔جب نکالی تو وہ خون سے لتھڑی ہوئی تھی اس نے کہا کہ اب تو بچ نہیں سکتا۔وہ چیختا تھا کہ مجھے سعید ابن جبیر سے پناہ نہیں وہ مجھے سونے نہیں دیتے جب میں سونے کا ارادہ کرتا ہوں وہ میرا پاؤں پکڑ کر جھنجھوڑ تے ہیں اسی حالت میں حجاج مرا، حضرت سعید کا مزار عراق کے شہر واسط میں ہے آپ کی قبر زیارت گاہ خاص و عام ہے۔
(۷)سعید ابن ابراہیم: آپ ابراہیم ابن عبدالرحمن ابن عوف کے فرزند ہیں،زہری قرشی ہیں،مدینہ کے قاضی رہے،بہتّر سال عمر پائی،۱۲۵ ایک سوپچیس میں وفات ہوئی۔
سعید ابن ہشام: آپ انصاری ہیں،حضرت ابن عمر،عائشہ صدیقہ وغیرہم سے ملاقات ہے۔
(۸)سفیان ابن دینار: آپ تمار ہیں،کوفی ہیں،حضور کی قبر کی زیارت کی ہے۔
(۹)سفیان ثوری: آپ سفیان ابن سعید ہیں،ثوری کوفی ہیں،اپنے زمانہ میں امام المسلمین حجۃ اﷲ علی الخلق تھے ، فقیہ، مجتہد،محدث،عابد،زاہد اور متقی تھے،حدیث وغیرہ علوم کے جامع تھے۔قطب اسلام تھے ارکان دین میں سے تھے سلیمان ابن عبدالملک کے زمانہ ۹۹ میں پیدائش ہے بڑے بڑے محدثین فقہاء آپ کے شاگرد ہیں،بصرہ میں ۱۶۱ ایک سو اکسٹھ میں وفات پائی۔
(۱۰)سفیان ابن عیینہ: آپ بنی ہلال کے مولٰی تھے ۱۰۷ھ ایک سو سات میں پندرہ شعبان کوفہ میں پیدا ہوئے،آپ وقت کے امام عالم حجۃ زاہد تھے ایک خلقت نے آپ سے احادیث لیں۔علماء فرماتے ہیں کہ اگر امام مالک اور سفیان نہ ہوتے تو حجاز سے علم جاتا رہتا آپ یکم رجب ۱۹۸ ایک سو اٹھانوے میں مکہ معظمہ میں فوت ہوئے،حجون میں دفن ہوئے،۷۰ حج کیے۔
(۱۱)سلیمان ابن حرب: آپ بصری ہیں،مکہ معظمہ کے قاضی رہے علماء بصرہ سے ہیں،آپ سے دس ہزار احادیث مروی ہیں،کبھی آپ نے کوئی کتاب ہاتھ میں نہ لی ابو حاتم فرماتے ہیں کہ بغداد میں ان کے مدرسہ میں حاضر ہوا چالیس ہزار شاگرد آپ کی مجلس درس میں دیکھے صفر ۱۴۰ ایک سو چالیس میں پیدا ہوئے،۱۵۸ ایک سو اٹھاون میں طلب علم حدیث کے لیے نکلے انیس سال حضرت حماد کے ساتھ رہے آپ سے امام احمد وغیرہ نے احادیث لیں ۲۲۴ دو سو چوبیس میں وفات ہوئی۔
(۱۲)سلیمان ابن ابی مسلم: آپ کا لقب احول ہے مکی تابعی ہیں،حجاز کے ثقہ و معتبر لوگوں میں سے ہیں،اس زمانہ کے امام تھے۔
(۱۳)سلیمان ابن ابی حیثمہ: آپ قرشی عدوی ہیں،فضلاء مسلمین میں سے ہیں،جلیل الشان تابعی ہیں۔
(۱۴)سلیمان ابن مولٰی میمونہ: یہ سلمان ابن یسار کے علاوہ اور صاحب ہیں۔
(۱۵)سلیمان ابن عامر: آپ سلیمان ابن کندی ابن عامر ہیں،مرو کے باشندے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع