Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            

قرآن اور تورات

اگر یہودیوں کی مذہبی اور مقدس کتاب تورات کی بات کی جائے تو ہمیں پتہ چلے گا کہ اس کتاب کے بارے میں تاریخ یہ کہتی ہے کہ یہ کتاب کئی مرتبہ صفحۂ ہستی سے بالکل مٹ چکی ہے جیساکہ مؤرخین کہتے ہیں کہ بخت نصر نے جب بیت المقدس پر حملہ کیا تھا تو اس وقت ہیکلِ سلیمانی کو بالکل تباہ و برباد کر دیا تھا اور تورات کا وہ واحد نسخہ جو ہیکل کے اندر موجود تھا اس کو بھی تباہ و برباد کر دیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ بخت نصر پوری یہودی قوم کو غلام بنا کر اپنے ساتھ بابل لے گیا تھا جہاں یہود کو تورات پڑھنے کی تو کجا اپنی مذہبی عبادات و رُسوم ادا کرنے کی بھی اِجازت نہیں تھی۔اس کے بعد جب ایران کے بادشاہ نے یہودیوں کو بابل سے آزادی دِلوائی تو یہودیوں نے نجانے کہاں سے تورات کا ایک نسخہ ڈھونڈ لیا؟ تاریخ شاہد ہے کہ اس کے بعد بھی کئی مرتبہ تورات کا نسخہ دنیائے ہستی سے یکسر ختم ہو ا اور پھر یہودیوں نے اُسے دوبارہ پیدا کر لیا ۔ظاہر ہے اس عمل میں نجانے کتنی تبدیلیاں ہوئی ہوں گی؟تورات کی تحریف کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کتاب میں حضرتِ موسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے کفن دفن کے واقعات بھی موجود ہیں حالانکہ اگر یہ وہی کتاب ہے جو منزل من اللہ ہے تو پھر اس میں اس طرح کے واقعات کا ہونا انسانی عقل سے بعید ہے۔ جبکہ اس کے مقابلہ میں ” قرآنِ مجید“ اللہ پاک کی ایسی لا ریب کتاب ہے کہ جس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک وجہ تو یہی ہے کہ اس مقدس کتاب کے بارے میں خود اللہ پاک نے سور ۂ بقرہ کی آیت نمبر 2میں اِرشاد فرمایا:( ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-) (پ۱،البقرۃ:۲) ”ترجَمۂ کنز العرفان:وہ بلند رتبہ کتاب جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔“ اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی حفاطت کا ذمہ خود اللہ پاک نے لیا ہے چنانچہ اِرشاد فرمایا:( اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ(۹)) (پ۱۴،الحجر:۹)”ترجَمۂ کنز العرفان:بیشک ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور بیشک ہم خود اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔“لہٰذا جب قرآنِ مجید کی حفاظت کا ذمّہ رَبّ نے خود اپنے ذِمّۂ کرم پر لیا ہے تو یہ رہتی دنیا تک ہر قسم کی تحریف وتبدیل سے پاک ہوگا۔

ذاتِ باری تعالیٰ اور نظریۂ آرام

یہودیت میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ جب اللہ پاک نے آسمانوں اور زمینوں کو بنایا تو ان کو بنانے کے بعد خدا کی ذات تھک گئی اور ہفتہ کے دن آرام کیا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن