30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
”تلمود“ کہا جاتا ہے۔ تالمود عہد نامہ قدیم کے علاوہ یہودیوں کی ایک مقدس کتاب سمجھی جاتی ہے اور اسے”وحیٔ غیرِ مقطوع“ کی حیثیت حاصل ہے۔ اِس متن کی دو طویل شرحوں کا حوالہ ملتا ہے جن کا نام ”جمارہ“ ہے اور ان میں سے ایک شرح فلسطین میں لکھی گئی جبکہ دوسری بابل میں اور ان دونوں کی زبان رومی ہے۔
مِشناء(Mishnah)
فلسطینی علما نے جس زبانی شریعت کو ایک کتاب میں جمع کیا اس کانام ”مِشناء (دوسری تورات)“ رکھا گیا اور اس کو سات ابواب میں تقسیم کیا گیا جن میں زراعت،تہوار،عورت،معاوضہ، وقف،قربانی اور طہارت کے موضوعات تھے۔یہی کتاب تلمود کے نام سے مشہور ہوئی اور یہودیوں میں اس قدر مقبول ہوئی کہ یہودیوں کی برسر اقتدار جماعت نے فیصلہ کرلیا کہ آئندہ کوئی بھی فیصلہ تورات پر کرناجائز نہیں بلکہ جو ایسا کرے گا اس پر”یہودا“ ناراض ہوگا اور فیصلے کی فقہی اور قانونی تفسیر مِشناء کے مطابق ہوگی۔
جمارہ(Gemara)
اصل میں جمارہ ان شروح اور حواشی کا نام ہے جن میں مشناء کی تشریح کی گئی نیز جمارہ میں مِشناء کے متن کی تشریح کے علاوہ طب، نباتات، فلکیات، جیومیٹری اور اس قسم کے دوسرے مضامین شامل ہیں۔
رسم و رواج /تہوار
ہر مذہب کی طرح یہودیوں کے یہاں بھی مختلف قسم کے رسم و رواج اور تہوار پائے جاتے ہیں اور وہ انہیں بہت اہتمام سے مناتے ہیں۔ یہ تہوار یہودی عبرانی کیلنڈر کے مطابق منائے جاتے ہیں اور ان تہواروں کی تعداد بہت زیادہ ہے نیز وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، اس کا مختصر سا تذکرہ ذیل میں ملاحظہ کیجئے:
يوم السبت
یہودی عبادت اور نماز کے لئے ہفتے کا دن مخصوص ہےجسے ”سبت“ کہا جاتا ہےاور یہ عربی میں ”یوم السبت“ کہلاتا ہے۔ بائبل میں سبت کو ہفتے کا ساتواں اور آرام و راحت کا دن بتایا گیا ہے۔ یہودیت میں یوم السبت آرام و راحت کا دن اس لیے ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے چھ دن مسلسل کام کرکے آسمان و زمین کو پیدا کیا اور پھر ساتویں دن آرام کیا ۔ وہ ساتواں دن ہفتےکا دن تھا ۔ اس دن یہودی خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور عبادت گاہوں میں آنے والوں کے لئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔یاد رہے! اس تہوار میں ہر یہودی کی شرکت ضروری ہوتی ہے اور اس دن کی تعطیل بہت اہم خیال کی جاتی ہے یہاں تک کہ خلاف ورزی کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع