Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
جیساکہ اخلاقِ منکرِ نبی، فشاء، جھوٹ، خیانت، غیبت، چغل خوری، بدگمانی، فخر و غرور، حر ص، بے ایمانی، چوری، غیظ و غضب، حسد، بغض و کینہ، خوشامد اور ظلم جیسے ناپسند یدہ اَوصاف سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ان اخلاقی تعلیمات پر عمل کرنے سے آدمی کافی حد تک مہذب وشائستہ ہو جاتا ہے مگر اس پر مستزاد اسلام میں بعض ایسی تعلیمات ملتی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام اپنے ماننے والے کو انتہائی درجہ مہذب اور شائستہ بنانا چاہتا ہے۔ اس کے بر عکس دیگر مذاہب میں انسانیت میں حد درجہ تہذیب و شائستگی کے معیار کو بلند کرنے کے اصول و انداز نہیں اپنائے گئے ۔ادیان میں سے سماوی ادیان میں اگرچہ انسانی طبیعتوں میں نکھار پیدا کرنے کے مختصراً اُصول بیان ہوئے لیکن ان کے انبیاکی موجودگی میں لوگوں نے ان کو پسِ پشت ڈال دیا اور ان کے علاوہ ادیان میں یا تو تہذیب کے اصول بیان ہی نہیں ہوئے اور اگر بیان ہوئے بھی ہیں تو وہ انسانی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے نا کافی ہیں۔

(5) دینِ یُسر(آسان دین)

اسلام کی ایک بہت بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے احکام میں بے حد سہولتیں اور آسانیاں ہیں اور کسی بھی حکم میں انسان کو مجبور نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس پر بہت زیادہ مشقت ڈالی گئی ہے۔قرآنِ حکیم نے جگہ جگہ اسی طرف اشارہ فرمایا ہےچنانچہ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے:( لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ-) (پ۳،البقرۃ:۲۸۶) ”ترجَمۂ کنز العرفان: اللہ کسی جان پر اس کی طاقت کے برابر ہی بوجھ ڈالتا ہے۔“نیز ایک مقام پر ارشاد فرمایا:( یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ٘ ) (پ۲، البقرۃ:۱۸۵) ”ترجَمۂ کنز العرفان: اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر دشواری نہیں چاہتا۔“ اسی قانونِ آسانی کے تحت یہ رعایت دی گئی ہے کہ جب بندے پر کوئی فرض زیادہ دشوار ہو جاتا ہے تو اسے بالکل معاف کر دیا جاتا ہے یا اس کے بدلے کوئی آسان کام کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔نماز ہی کو لے لیجئے اس میں قیام فرض ہے(1) مگر جس کے لئے کھڑا ہونا دشوار ہو اس کے لئے بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت ہے۔(2)اسی طرح روزہ بیمار اور بہت ضعیف شخص سے ساقط ہو جاتا ہے یعنی بیمار تندرست ہونے کے بعد قضا کرتا ہے(3) اور جو بہت ہی بوڑھا اور کمزور ہو وہ
1…… فتاویٰ ہندیہ،1/69 2…… غنیۃ المتملی،ص261 3…… درمختار مع رد المحتار،3/462-465

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن