30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
1۔فرقۂ نصیریہ کہتا ہے کہ اللہ پاک نے حضرتِ علی رضی اللہ عنہ اور ان کی اولاد میں حلول کیا ہے۔
2۔فرقۂ اسحاقیہ کہتا ہے کہ دنیا کبھی پیغمبر سے خالی نہیں رہتی اور یہ فرقہ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ اور اِماموں میں حلولِ باری تعالیٰ کا قائل ہے ۔
3۔فرقۂ خمسیہ پنجتن پاک (حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ،حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہم ) کو ”الٰہ“کہتا ہے۔(1)
4۔ فرقۂ خلفیہ کہتا ہے کہ جو کچھ قرآن اور حدیثوں میں وَارد ہوا ہے جیسے نماز،روزہ ،حج ،زکوٰۃ وغیرہ لغوی معنیٰ ہیں نہ کہ دوسرے (یعنی مسلمان جو صلوٰۃ کامطلب رکوع وسجود لیتے ہیں ان کا یہ عمل غلط ہے)قیامت اور بہشت و دوزخ کچھ نہیں ہے۔
5۔ شیعوں کا ایک فرقہ ”میمونیہ “یہ کہتا ہے کہ ظاہر ِکتاب و سنت پر عمل حرام ہے۔(2)
6۔زیدیہ فرقے سے تعلق رکھنے والے حضرتِ ابوبکر صدیق،عمرِ فاروق اور عثمانِ غنی رضی اللہ عنہم کو خلیفۂ برحق مانتے تھے البتہ ان کا مؤقف یہ تھا کہ امام کے لئے قریشی ہونا نہیں بلکہ فاطمی ہونا شرط ہے۔یہ فرقہ اہلِ سنت کے بہت قریب تھا لیکن بعد میں یہ تحریف میں چلا گیا اور اس کے عقائد بھی دیگر شیعوں جیسے ہوگئے۔(3)
7۔ فرقۂ سریغیہ کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے پانچ ہستیوں میں حلول کیا تھا،نبی علیہ الصّلوٰۃ والسّلام ،حضرتِ علی، حضرتِ عباس ،حضرتِ جعفر اور حضرتِ عقیل رضی اللہ عنہم ۔(4)
8۔ فرقۂ مفوضیہ کا نظریہ ہے کہ اللہ پاک نے مخلوق کا انتظام اماموں کے سپرد کر دیا ہے اور اللہ پاک نے کسی چیز کو پیدا نہیں کیا بلکہ ہر چیز کی تخلیق اور اس کے انتظام کی قدرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو تفویض فرما دی تھی۔(5) حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی ان کا یہی خیال ہے۔نیز اس فرقہ کے بعض لوگ جب اَبر کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ اس میں ہیں اور ان پر سلام بھیجتے ہیں۔
1…… تحفۂ اثنا عشریہ،ص13
2…… تحفۂ اثنا عشریہ،ص16
3…… تحفۂ اثنا عشریہ،ص14ملخصاً
4…… تحفۂ اثنا عشریہ،ص12ملخصاً
5…… تحفۂ اثنا عشریہ،ص15ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع