Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
مشورے بھی کیا کرتے تھے۔(1) 16یا 18سال کی عمر میں رحمتِ عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی صحبتِ بابرکت سے فیض یاب ہوئے،جب حضورِ اَقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اعلانِ نبوت فرمایا تو فوراً نورِ ایمان سے اپنے سینے کو منوّر کرلیا، یوں آپ آزاد بالغ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کہلائے ۔اس وقت آپ رضی اللہ عنہ کی عمر 38 سال تھی۔(2) اسلام کے پہلے خلیفۂ راشد،عشرۂ مبشرہ میں شامل، خاتم النبیین محمدِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے جانشین صحابی، خسر اور ہجرتِ مدینہ کے وقت رفیقِ سفر تھے۔اہلِ سنت و جماعت کے نزدیک حضرتِ سَیِّدُنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے افضل،صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے محبوب تر تھے۔قبولِ اسلام کے بعد تیرہ برس مکہ میں گزارے جو سخت مصیبتوں اور تکلیفوں کا دور تھا۔ بعداَزاں پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رفاقت میں مکہ سے مدینہ ہجرت کی نیز غزوۂ بدر اور دیگر تمام غزوات میں پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ہم سفر رہے۔جب حضرت محمدِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مرضُ الْوَفات میں تھے توسَیِّدُنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ مسجدِ نبوی میں امامت کریں۔رحمتِ عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے وصالِ ظاہری کے بعد تمام مہاجرین و انصار صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور متفقہ طور پر آپ کو پہلا خلیفۃُ المسلمین تسلیم کرلیا۔ منصبِ خلافت پر فائز ہونے کے بعدحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلامی سلطنت میں والیوں، عاملوں اور قاضیوں کو مقرر کیا، جا بجا لشکر روانہ کئے اور قرآنِ مجید کو جمع کیا، اسلام اور اس کے بعض فرائض سے انکار کرنے والے عرب قبائل سے جنگ کی یہاں تک کہ تمام جزیرۂ عرب اسلامی حکومت کا مطیع ہو گیا۔فتنۂ اِرتداد (جس میں سرِ فہرست مسیلمہ کذاب کے ساتھ جنگِ یمامہ) ختم ہوجانے کے بعد سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عراق اور شام کو فتح کرنے کے لئے لشکر روانہ کیا۔ان کے عہدِ خلافت میں عراق کا بیشتر حصہ اور شام کا بڑا علاقہ فتح ہوچکا تھا۔(3) دربارِ رسالت کے اس پیارے چمکتے دمکتے ستارے نے 22 جُمادَی الاُخریٰ 13 ہجری مطابق 23 اگست 634 عیسوی پیر اور منگل کی درمیانی رات مغرب و عشا کے درمیان دارُ الْفناء سے دارُ الْبقاء کی طرف کُوچ فرمایا۔بوقتِ وصال آپ کی عمر 63 سال تھی جبکہ زبانِ مبارک کے آخری کلمات یہ تھے:”اے پروَردگار! مجھے اسلام پر موت عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ
1…… اسد الغابۃ، 3/316 2…… تفسیرخزائن العرفان،پ26،الاحقاف،تحت الآیۃ:15،ص 906ملخصاً۔فتاویٰ رضویہ، 28/457 3…… فیضانِ صدیق اکبر،ص404415-ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن