Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
ہے، ساری مخلوقات کا خالق ایک اللہ ہی ہے اور اُسی کی عبادت کا حکم دیا گیا ہے جیساکہ قرآنِ مجید میں ہے: (وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ)(پ۱۵،بنی اسرائیل:۲۳) ”ترجَمۂ کنز العرفان: اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سِوا کسی کی عبادت نہ کرو۔“ ایک اور جگہ پر اِرشاد فرمایا:( اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ(۴)) (پ۱،الفاتحہ:۴) ”ترجَمۂ کنز العرفان:ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔“ لہٰذا دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق آتش پرست پکے مشرک ہیں کیونکہ وہ اللہ پاک کے علاوہ آگ کی پوجا کرتے ہیں۔

مذہبی کتاب

مجوسیوں کے مذہب کی کوئی بھی کتاب تحریف سے پاک نہیں جبکہ دینِ اسلام کی مقدس کتاب قرآنِ مجید فرقانِ حمید تحریف سے پاک ہے ۔

محارم سے نکاح

مجوسیوں نے محارم سے نکاح جائز قرار دے رکھا ہے جو ایک غیر فطرتی،غیر عقلی اور طبعی طور پر نقصان دہ عمل ہے جبکہ اسلام نے محارم رشتوں سے نکاح کو حرام قرار دیا ہے جس میں کئی حکمتیں ہیں ،ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس سے قطع تعلقی عام ہو گی یعنی بالفرض سگی بہن سے نکاح ہواور وہ کامیاب نہ ہو تو بہن بھائی کا رشتہ بھی ختم۔ و علیٰ ھٰذا القیاس

موت کی رسومات

زر تشت اِزم میں موت کے بعد میت کے ساتھ جو نا روا سلوک کیا جاتا ہےاُسے کوئی ماں باپ کس طرح گوارا کریں گے کہ ان کی اولاد کا جسم جانور نوچ نوچ کر کھائیں کیونکہ زرتشتیت میں مرنے والوں کو جلانے یا دفنانے کے بجائے ایک کھلی عمارت میں رکھ دیا جاتا ہے تا کہ اسے گدھ یا اس جیسے وحشی جانور کھا جائیں۔اس کے برعکس اسلام نے مرنے والوں کے متعلق تجہیز و تکفین کا کتنا اعلیٰ اور احسن طریقہ بیان کیاہے کہ انسانی لاش کی بے حرمتی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اسے زمین میں دفن کرنے کی نہ صرف ہدایت کی بلکہ اسے انعامِ خداوندی کے طور پر ذکر کیا ۔

زرتشتیت/مجوسیت/پارسیت کا تنقیدی جائزہ

زرتشت ایک اِیرانی فلسفی کا پارسی مذہب کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا مذہب ہے اس لئے اس کو پارسی مذہب بھی کہا جاتا ہے اور اس کا ایک نام مجوسیت بھی ہے۔ اس مذہب کی تعلیمات پر غور کریں تو اس میں دو خداؤں (یعنی خیر اور شر )کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن