Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
بِالنِّسَآءِ خَیْراً یعنی عورتوں کے ساتھ خیرخواہی کرو۔“(1) بلکہ اسی کے ساتھ یہ ہدایت بھی دی کہ عورتوں سے اگر کوئی تکلیف پہنچے تو یہ خیال کرکے کہ ان میں بہت سی خوبیاں ہیں درگزر کر و۔اسی طرح ایک حدیثِ پاک میں اللہ پاک کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:” اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَاناً اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا وَخِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَائِھِمْ یعنی کامل مؤمن وہ ہے جس کا اَخلاق سب سے اچھا ہو اور تم میں سے بہترین وہ ہیں جو اپنی عورتوں کے حق میں اچھے ہیں۔“ (2) عورت کے ساتھ بہتر برتاؤ ، عزت واحترام اور دِلجوئی کا حکم اس کی صنفی نزاکت کے لحاظ اور رعایت کی بنا پر ہی ہے کیونکہ نازک چیز کی رعایت کی جاتی ہے۔ ایک حدیثِ صحیح میں انہیں قواریر(3) (یعنی آبگینہ) فرما کر ان کی نزاکت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر اسلام میں اسے کسبِ معاش کی مشقتوں سے بچایا گیااور اس کا نفقہ کسی نہ کسی مرد کے ذمہ کر دیا گیا چنانچہ شادی سے قبل والد پر، والد نہ ہونے یا اس کے اخراجات برداشت کرنے کے لائق نہ ہونے کی صورت میں حسبِ اُصولِ وراثت دادا،چچا اور بھائیوں وغیرہ پر اور شادی کے بعد شوہر پر اور شوہر سے علیحدگی کی صورت میں عدت کے دوران کے تمام اخراجات شوہر کے ذمہ ہیں یہاں تک کہ شیرخوار بچے کی موجودگی میں عدت کے بعد بھی اگر عورت دودھ پلانے کی اجرت طلب کرے تو وہ اس کی حقدار ہے ۔ ہندو اِزم کا تنقیدی جائزہ ہندو مذہب کی نہ تو کوئی مستند تاریخ ہے اور نہ ہی ان کی مذہبی کتب کے متعلق کچھ صحیح ہے اور جو موجود ہیں ان میں کافی تضاد پایا جاتاہے۔ ہندومت کسی ایک مذہب کا نام نہیں بلکہ مختلف و متضاد عقائد ورسوم،رجحانات و تصورات اور توہمات کے مجموعہ کا نام ہے اور یہ مختلف جماعتوں کے مختلف نظریات کا مرکب ہے اسی وجہ سے یہ اپنےاندر کوئی جاذبیت نہیں رکھتا۔ یہ ایک ایسا اِفراط و تفریط میں بٹا ہوا مذہب ہے کہ جس میں الحاد سے لے کر عقیدۂ اوتار تک سب ضم کرلئے گئے ہیں یہاں تک کہ اس میں دہریت، بُت پرستی،شجر پرستی، حیوان پرستی اور خُدا پرستی بھی شامل ہیں۔ اس مذہب کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہندو بھی عیسائیوں کی طرح عقیدۂ تثلیث کے قائل ہیں لیکن ہندوؤں کے تین خدا الگ ہیں جن کو
1…… بخاری، 3/457،حدیث:5185 2……ترمذی، 2/386،حدیث:1165 3……بخاری، 4/158،حدیث:6209

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن