اخرت کی تیاری
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mein Sudharna Chahta Hon | میں سدھرنا چاہتا ہوں

book_icon
میں سدھرنا چاہتا ہوں

 

آخِرت کی تیاری

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ذرا سمجھنے کی کوشِش کیجئے کہ ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَھُمُ اللّٰہُ المبین کس طرح اپنے نفس کوسُدھارنے کیلئے اُس کا مُحاسَبہ کر کے ، اُسے قابو کر نے کی کوشِش فرماتے نیز کوتاہیوں پراس کی سرزَنِش (یعنی اِس کو ڈانٹ ڈپٹ) کر تے بلکہ بعض اوقات اس کے لئے سزائیں بھی مُقَرَّر فرماتے ،  ہر وَ قت اللّٰہعَزَّوَجَلَّ سے خائِف رَہ کر  خود کو زیادہ سے زیادہ سُدھارتے ہوئے آخِرت کی تیّاری کے لئے کوشاں رہتے ۔ بے شک ایسوں ہی کی کوشِش ٹھکانے بھی لگتی ہے ۔  قراٰنِ مجید فرقانِ حمید پارہ15 سورۂ بنی اسرائیل، آیت نمبر19 میں اللّٰہُ ربُّ العبادعَزَّوَجَلارشاد فرماتا ہے :   

وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَ سَعٰى لَهَا سَعْیَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ كَانَ سَعْیُهُمْ مَّشْكُوْرًا(۱۹)

          میرے آقائے نعمت، اعلٰیحضرت، امامِ اہلسنّت، عظیمُالبَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رسالت، مُجَدِّدِ دین و ملّت، پیرِ طریقت، عالِمِ شَرِیْعَت، حامِیٔ سُنّت، ماحِیِٔ بدعت، باعِثِ خیر و بَرَکت، مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رَحْمۃُ الرَّحْمٰن اپنے شُہرئہ آفاق تَرجَمَۂ قرآن کنزُالایمانمیں اِس کا ترجَمہ یوں فرماتے ہیں  :  اور جو آخِرت چاہے اور اُس کی سی کوشِش کر ے اور ہو ایمان والا تو انہیں کی کوشِش ٹھکانے لگی ۔

روشن مستقِبل

       آج ہماری حالت یہ ہے کہ اپنی  ’’دُنیوی کل‘‘ (یعنی مُستَقبِل) کی سُدھار کے لئے تو بَہُت غور و فکر  کر تے ، اُس کے لئے طرح طرح کی آسائشیں جَمع کر نے کی ہر دم سَعی کر تے ، خوب بینک بیلنس بڑھاتے ، کاروبار چمکاتے اور آئندہ کی دنیوی راحتوں کے حُصول کی خاطِر نہ جانے کیا کیا منصوبے بناتے ہیں کہ کسی طرح ہماری یہ  ’’دُنیوی کل‘‘ بہتر ہوجائے ، ہمارا دُنیوی مستقبِل سَنوَر جائے ، لیکن افسوس! ہم اپنی  ’’اُخرَوی کل‘‘ (یعنی آخِرت) کو سُدھارنے کی فِکر  سے یکسر غافِل اور اس کی تیّاری کے مُعامَلے میں بِالکل کاہِل ہیں ۔ حالانکہ صِرف اِس دُنیوی کل  کے سُدھرنے کا اِنتِظار کر نے والے نہ جانے کتنے نادان انسانوں کی آہِ حسرت موت کی ہچکیوں سے ہم آغوش ہوجاتی ہے اور وہ روشن مُستقبل پاکر  خوشیاں منانے کے بجائے اندھیری قبرمیں اُتر کر  قَعرِ افسوس میں جا پڑتے ہیں ۔ فَقَط دُنیوی زندگی سدھارنے کے تفکر ات میں مُستَغرَق(مُس ۔ تَغ ۔ رَق) ہوکر  اسی کے لئے مصروفِ تگ و دَو رہنا، اپنی آخِرت کی بھلائی کے لئے فکر  و عمل سے غفلت برتنا، سابِقہ اَعمال پر اپنا اِحتِساب کر تے ہوئے آئندہ گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کر نے کاعَزْم نہ کر نا سَراسَرنقصان و خُسران ہے اور سمجھدار وُہی ہے جس نے حسابِ آخِرت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے خود کو سُدھار نے کیلئے اپنے نفس کا سختی سے مُحاسَبَہ کیا، گناہوں پر افسوس اور اِن کے بُرے اَنجام کا خوف محسوس کیا ۔  جیسا کہ ہمارے اَسلاف کا طرزِ عمل رہا ۔   چُنانچِہ

 انوکھا حساب

        حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی  نَقل فرماتے ہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنا اِبنُ الصِّمَّہ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ نے ایک باراپنا محاسَبہ کر تے ہوئے  اپنی عمر شُمار کی تو وہ (تقریباً) ساٹھ برس بنی ۔  ان ساٹھ برسوں کو بارہ سے ضَرب دینے پر سات سو بیس مہینے بنے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن