دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

گیا اور بہت مالدار ہوگیا ۔

                             دنیا کی محبت میں بہت بڑا مالدارہوجانا یہ بھی اس بزرگ کی بددعا سے ہوا ، مالدار ہونا کوئی سعادت نہیں جو آپ سمجھتے ہیں کہ اس کو تو بڑا نوازا ہے بڑی دولت ہے در اصل آفت ہے ، اللہ میرے بچوں کو بھی مالدار نہ بنائے یعنی ایسا مالدار نہ بنائے کہ غفلت ہو۔ کہ وہ دولت جو دین سے غافل کردے بری ہے جو دولت دین سے غافل نہ کرے وہ بری نہیں۔ سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ بھی مالدار تھے۔ ([1])  ان کی دولت کیا کہنے ، حضرت عبدالرحمن بن عوف صحابہ کرام میں سب سے بڑے مالدار تھے۔ ([2])  مگران حضرات کی دولت یقیناً حلال کی تھی ، یہ افرادقطعی جنتی ہیں مگرہم لوگوں کا جو حال ہے کہ دولت آتی ہے تو جو نخرا چڑھتا ہے آپ سب سمجھتے ہیں۔ عبدُ اللہ کہتے ہیں کہ واقعی میرے کانوں تک دنیا آگئی۔ محاورہ ہے یعنی میں دنیا کے دھندوں میں ڈوب گیا ، شیخ عبدالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے حق میں بھی یہ دعا قبول ہوئی۔ بشارت قبول ہوئی اور وہ وقت آیا کہ وہ برسرمنبر جلوہ فرما ہو کر یہ اعلان کیا کہ '' تمام اولیاء کی گردنیں میرے قدموں تلے ہیں''اور روئے زمین کے اولیاء کرام نے گردنیں جھکا دیں۔ ([3])  

جو ولی قبل تھے ، بعد ہوئے یا ہوں گے                              سب ادب رکھتے ہیں دل میں میرے آقا تیرا

سرِ بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا                                 اولیاء ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلوا تیرا

                             دیکھا آپ نے غوث اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کیسے باادب تھے کہ نیت یہی کی کہ میں صرف زیارت کروں گاان کا کوئی امتحان نہیں لوں گا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ، اللہ پاک ہم سب کو بے ادبیوں سے بچائے ۔ حدیث قدسی موجود ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے کہ جو میرے ولی سے دشمنی کرتا ہے میں اس کے لیے اعلان جنگ کرتا ہوں ۔ ([4])  جو ولی کا دشمن ہوتا ہے گستاخ ہوتا ہے ، ا گر اس نے توبہ نہیں کی تواس کا ایمان بہت ہی خطرے میں ہے ، ہم اللہ سے رحمت کی بھیک مانگتے رہتے ہیں۔ دل


 

 



[1]    صراط الجنان ، سورۃ التوبۃ ، ۴ / ۱۱۳ ، تحت الآیۃ : ۳۴  ۔

[2]    اسد الغابة ، باب العین والباء ، عبد الرحمٰن بن عوف ، ۳ / ۴۹۸ ۔

[3]    بہجة الاسرارومعدن الانوار ، ذکراخبارالمشایخ عنه بذالک ، ص۱۹۔

[4]    بخاری ، کتاب الرقاق ، باب التواضع ، ۴ / ۲۴۸ ، حدیث : ۶۵۰۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن