30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دُعائیں لیکر روانہ ہو گئے۔ اتفاقاً مَیں اس دن موٹر سائیکل نہ چلا سکا اس لئے چھوٹے بھائی موٹر سائیکل چلارہے تھے گھرسے نکلتے ہی انہوں نے بلندآواز سے دُرُودِپاک پڑھنا شروع کردیا، ساتھ ساتھ حضورغوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے ایصالِ ثواب کی خاطر سورۂ فاتحہ اورسورۂ اخلاص کا وِرد کرنے لگے۔اسی دوران مجھے کہنے لگے : ’’آپ بے فکرہوکرپیپردیجئے گامیں توگیارہویں والے پیرصاحب ، غوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب کانذرانہ پیش کرتارہوں گا‘‘اِتنا کہنے کے بعدپھر دُرُود شریف پڑھنے میں مصروف ہو گئے مگرقدرت کوکچھ اورہی منظورتھا، عمربھائی نے جونہی موڑمڑناچاہاموٹرسائیکل قابومیں نہ رکھ سکے اور موٹرسائیکل زورداردھماکے کے ساتھ سامنے مسافر خانے سے جا ٹکرائی ۔ عمربھائی نے بلندآوازسے کَلِمَۂ طَیِّبہ لَآاِلٰہ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ(صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) پڑھا اور ان کی گردن ایک جانب جُھک گئی ۔ مجھے گردن اور سر پر چوٹ آئی، مَیں نے اپنے زخموں کی پرواہ کیے بغیرجونہی اپنے چھوٹے بھائی محمد عمر ریاض عطاری کو اُٹھایاتو مسافرخانے سے ٹکراجانے کی وجہ سے ان کے سر سے خون کافوارہ اُبل پڑاجبکہ ان کی روح تو پہلے ہی پروازکرچکی تھی ۔یہ واقعہ دوپہرکی چلچلاتی دھوپ کے وقت پیش آیامگرایمبولینس کے ذریعے جونہی عمربھائی کی میت گھرپہنچی حیرت انگیزطور پرمَطْلَع اَبر آلود ہوگیا اور ہلکی ہلکی پُھوار برسنے لگی ، اورتین دن تک مَوسِم اسی طرح ٹھنڈا رہا ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ان کا (ہی) بیان ہے کہ اِنتقال کے تین روزبعد محمدعمرریاض عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری اپنے ایک دوست کے خواب میں آئے اورکہنے لگے : ’’آپ اِس جمعرات ہفتہ وار اجتماع میں تشریف نہیں لائے؟مَیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّیہاں بَہُت خوش ہوں۔‘‘چندروزبعدایک عزیزکے خواب میں آئے توپیالے میں پانی پی رہے تھے ، پوچھنے پر بتایاکہ ’’یہ حوضِ کوثرکاپانی ہے‘‘۔ایک روز خالہ جان کے خواب میں تشریف لائے تو سر سبز وشاداب پودوں کے درمیان سے انگور اور مختلف پھل توڑ کر کھارہے تھے ۔خالہ جان کو دیکھ کر کہنے لگے : ’’ میں یہاں بَہُت خوش ہوں ‘‘۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(7) نمازکے فوراً بعد انتقال
راولپنڈی (پنجاب) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ ہمارے علاقہ کے رہائشی غلام حیدر عطاری(عمرتقریباً72سال)دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے متأثرہوکر2002ء میں مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔ مدنی ماحول سے توکیاوابستہ ہوئے ان کے تووارے ہی نیارے ہوگئے، یہ سنّتیں سیکھنے کاشوق اورنیکی کی دعوت دینے کاجذبہ ہی تھاکہ وہ ہرپندرہ دن کے بعدتین دن کے مدنی قافلے میں باقاعدگی سے سفرفرماتے۔ رمضان المبا رک ۱۴۲۴ھ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اِجتماعی تربیتی اِعتکاف میں سنّتِ اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔دورانِ اعتکاف مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے بیانات میں نہ صرف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع