{۳} جھوٹ بولنے والوں کے بچے سؤر بن گئے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jhoota Chor | جھوٹا چور

book_icon
جھوٹا چور

        ہمارے پیارے پیارے آقا ،  مکے مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالی شان ہے:میں  نے جہنم میں  ایک شخص  کو دیکھا جو اپنی ٹیڑھی لاٹھی ([1]) کے ذریعے حاجیوں  کی چیزیں  چراتا،  جب لوگ اُسے چوری کرتا دیکھ لیتے تو کہتا: ’’  میں  چور نہیں  ہوں ، یہ سامان میری ٹیڑھی لاٹھی میں اٹک گیا تھا۔ ‘‘ وہ آ گ میں  اپنی ٹیڑھی لاٹھی پرٹیک لگائے یہ کہہ رہا تھا : ’’ میں ٹیڑھی لاٹھی والا چورہوں۔ ‘‘  (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۳ ص۲۷حدیث۷۰۷۶ )

      میٹھے میٹھے مدنی منو اور مدنی منیو!  اِنْ شَآءَاللہ نہ ہم کبھی جھوٹ بولیں  گے نہ کبھی چوری کریں  گے ۔ 

     سب مل کر نعرہ لگاؤ:

جھوٹ کے خلاف اعلان جنگ ہے!

نہ جھوٹ بولیں  گے نہ بلوائیں  گے!

اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{۳}  جھوٹ بولنے والوں کے بچے سؤر بن گئے

     حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلام کے پاس بہت سے بچے جمع ہوجاتے تھے،  آپ عَلَیْہِ السَّلام انہیں  بتاتے تھے کہ تمہارے گھر فلاں  چیز تیار ہوئی ہے،  تمہارے گھر والوں نے فلاں  فلاں  چیز کھائی ہے،  فلاں  چیز تمہارے لیے بچا کررکھی ہے،  بچے گھر جاتے روتے اورگھر والوں  سے وہ چیز مانگتے۔ گھر والے وہ چیز دیتے اور ان سے کہتے کہ تمہیں  کس نے بتایا ؟بچے کہتے:  (حضرت ) عیسٰی   (عَلَیْہِ السَّلام)  نے۔تو لوگوں  نے اپنے بچوں  کوآپ (عَلَیْہِ السَّلام)  کے پاس آنے سے روکا اور کہاکہ وہ جادو گر ہیں  (مَعَاذَ اللہ) ،  اُن کے پاس نہ بیٹھو اور ایک مکان میں  سب بچوں  کو جمع کردیا۔ حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ السَّلام بچوں  کو تلاش کرتے تشریف لائے تو لوگوں  نے کہا: وہ یہاں  نہیں  ہیں۔  آپ عَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا کہ پھر اس مکان میں  کون ہے؟لوگوں  نے  ( جھوٹ بولتے ہوئے)  کہا: یہ تو (بچے نہیں )   سُؤَر (سُ۔اَر)  ہیں۔فرمایا: ایسا ہی ہوگا۔ اب جو دروازہ کھولا تو سبسُؤَر ہی سُؤَر تھے۔ (تفسیر خزائن العرفان ص۱۱۵، تفسیرطبری ج۳ص۲۷۸مُلَخَّصًا)

جھوٹا دوزخ کے اندرکتّے کی شکل میں۔۔۔

       میٹھے میٹھے مدنی منو اور مدنی منیو!  بے شک اللہ تَعَالٰیغیب اور چھپی ہوئی چیزوں  کا جاننے والا ہے وہ جسے چاہتا ہے اُسے غیب اور چھپی ہوئی چیزوں  کا علم دیتا ہے جبھی تو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام گھر میں  چھپائی ہوئی چیزوں  کے بارے میں  بچوں  کو خبر دے دیتے تھے ۔ اِس حکایت سے ہمیں  یہ بھی درس ملا کہ جھوٹ بہت خراب چیز ہے لوگوں  نے جھوٹ بولا تو گھر میں  چھپے ہوئے ان کے بچے بدلے میں خنزیر ( یعنی سُؤَر)  بن گئے۔  حضرت حاتم اصم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :ہمیں  یہ بات

 



[1]   حدیث پاک میں یہاں لفظ:’’مِحجَن‘‘ ہے، اس کا معنیٰ ہے:یعنی ایسی لاٹھی جس کے کنارے پر لوہا لگا ہوا ہو اور وہ ’’ہاکی‘‘کی طرح مڑی ہوئی ہو۔(اشعۃ اللمعات ج۳ ص۵۷)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن