Jannat Ki Baharain
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki Baharain | جنت کی بہاریں

book_icon
جنت کی بہاریں
            
زبان تیز چلتی ہے،آپ کو غصہ بہت زیادہ آتا ہے اور آپ میں اَخلاق نام کی کوئی چیز نہیں تو پھر لوگ نہ آپ کی داڑھی دیکھیں گے اور نہ عمامہ شریف،آپ کی ذات کو خوب تنقید کا نشانہ بنائیں گے ۔ پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مبارک سنّت داڑھی شریف رکھ لیجئے، سر پر عمامہ شریف سجائیے اور سنّت کے مطابق لباس پہننا شروع کر دیجئے اِن شاءَ اللہ دیکھتے ہی دیکھتے آپ کی شَخْصِیَّت میں نکھار آئے گا اور لوگوں پر آپ کا رُعب بحال ہو جائے گا۔ یاد رکھیے! پاجامہ اور شلوار کے پائنچے ٹخنوں سے اوپر ہونے چاہئیں کہ ”جو کپڑا تکبّرکے باعث ٹخنوں سے نیچے ہو وہ جہنّم کی آگ میں ہے“ (بخاری ،4/46،حدیث:5787ماخوذاً) ۔ لیکن بدقسمتی سے آج کل لوگوں کو اس کی پروا نہیں ہے۔ آہ! ہم صرف زبانی کلامی طور پر جہنّم سے بچنا چاہتے ہیں اس کے لیے عمل کی کوشش نہیں کرتے البتّہ ہم میں سے ہر ایک تنگدستی سے بچنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔دیکھیے! جتنا ہم تنگدستی سے ڈرتے ہیں اگر اتنا جہنّم سے ڈرتے تو دونوں سے بچ جاتے جیسا کہ حضرتِ امام محمد بن محمد غزالی رحمۃُ اللہ علیہ ایک بزرگ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: لوگ جتنا تنگدستی سے ڈرتے ہیں اگر اتنا جہنّم سے ڈرتے تو دونوں سے بچ جاتے۔ (احیاء العلوم ،4/245) اے عاشقانِ رسول! جنّت اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں چاہیے کہ اسے پانے کی بھر پور کوشش کریں اور خود کو جہنّم سے بچاتے ہوئے جنّت کے راستے پر چل پڑیں۔ اللہ پاک ہمیں بِلا حساب و کتاب داخِلِ جنّت فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن