Jannat Ki Baharain
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki Baharain | جنت کی بہاریں

book_icon
جنت کی بہاریں
            

سونے اور چاندی کے منبر

جنّت میں سونے اور چاندی کے ممبر ہوں گے اور جنتیوں میں سے جو اَدنیٰ جنّتی ہو گا وہ مُشک اور کافُور کے ٹیلے پر بیٹھے گا اور ان میں ادنیٰ کوئی نہیں،اپنے گمان میں کرسی والوں کو کچھ اپنے سے بڑھ کر نہ سمجھیں گے (ترمذی، 4/246، حدیث:2558)یعنی یہ نہیں سمجھیں گے کہ فلاں کو تو نور کی کرسی ملی جبکہ میں کافور کے ٹیلے پر بیٹھا ہوں،وہاں کسی کو کسی سے حسد اور حسرت نہ ہوگی کہ اس کے دل میں رَنج کی کیفیت پید ا ہو۔

بِلاتَکلُّف دیدارِ الٰہی

جنّت میں اللہ پاک کا دیدار اس طرح صاف اور بلاتکلّف ہو گا جیسے لاکھوں آدمی سورج اور چاند کو اپنی اپنی جگہ سے دیکھتے ہیں اور کسی کو پنجوں کے بل کھڑے ہو کر اور نظریں اُٹھا اُٹھا کر دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اللہ پاک ہر جنّتی پر تجلّی فرمائے گا اور کسی سے فرمائے گا: اے فلاں بن فلاں! تجھے یاد ہے جس دن تُو نے ایسا ایسا کیا تھا؟ یعنی دنیا کے بعض گناہ یاد دِلائے گا ، بندہ عرض کرے گا: اے پروردگار !کیا تونے مجھے بخش نہ دیا تھا؟ فرمائے گا:ہاں!میری مغفرت کی وُسْعت ہی کی وجہ سے تُو اس مرتبے کو پہنچا، سب جنّتی اسی حالت میں ہوں گے کہ بادل چھاجائے گا اور ان پر ایسی خوشبو برسائے گا کہ اس طرح کی خوشبو انہوں نے پہلے کبھی نہ سونگھی ہو گی ۔اب اللہ پاک فرمائے گا:اس عزت کی طرف جاؤ جو میں نے تمہارے لیے تیار کر رکھی ہے اور جو چاہو لے لو۔ لوگ جنت کے ایک بازار میں جائیں گے جسے فرشتے گھیرے ہوئے ہوں گے، اس بازار میں ایسی چیزیں ہوں گی کہ ان کی مثل نہ آنکھوں نے دیکھی ، نہ کانوں نے سُنی ، نہ دل پر ان کا خیال گزرا، وہاں خرید و فروخت نہیں ہوگی بلکہ جسے جو چیز پسند آئے گی وہ اس کے ساتھ کر دی جائے گی۔جنتی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن