30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہر ڈنک والے جانور کا زہر بہے گا، وہ اس میں جمع ہو جائے گا، پھر آدمی کو لایا جائے گا اور وہ اس میں ایک غوطہ لگائے گا اوراس سے باہر اس حال میں نکلے گا کہ اس کی جلد اور گوشت ہڈیوں سے گر چکا ہو گا بلکہ اس کی جلد اور گوشت اس کی ایڑیوں او رٹخنوں کے ساتھ لٹک جائے گا اور وہ اپنے گوشت کو اس طرح کھینچے گا جیسے آدمی اپنا کپڑا کھینچتا ہے۔‘‘ (۱)
جہنمیوں کا کھانا:
{69}… حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی: اتَّقُوا اللہَ حَقَّ تُقَاتِہٖ وَلَا تَمُوۡتُنَّ اِلَّا وَاَنۡتُمۡ مُّسْلِمُوۡنَ﴿۱۰۲﴾ (پ۴، آل عمران:۱۰۲)ترجمۂ کنز الایمان: اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اورہرگزنہ مرنا مگر مسلمان ۔‘‘ اور ارشاد فرمایا :’’اگر زَ قُّوْم(تھوہڑ یعنی جہنمیوں کی خوراک) کا ایک قطرہ دنیا میں ٹپکا دیا جائے تو تمام اہلِ دنیاکی زندگی کو بدمزہ کر دے،لہٰذا ان کا کیا حال ہو گا جن کا کھانا ہی یہ ہو گا۔‘‘ (۲)
{70}… ایک روایت میں ہے: ’’اور اس کا کیاحال ہو گا جس کا اس کے علاوہ کوئی کھانا نہ ہو گا؟‘‘ (۳)
{71}… حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا اللہ عَزَّوَجَلَّکے اس فرمانِ عبرت نشان طَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ (پ۲۹،مزمل:۱۳)ترجمۂ کنز الایمان: اور گلے میں پھنستا کھانا۔‘‘ کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ وہ کانٹا ہے جو گلے میں اٹک جائے گا نہ اندر داخل ہو گا اورنہ باہر نکلے گا۔‘‘ (۴)
جہنمیوں کے کندھوں کا درمیانی فاصلہ:
{72}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کافر کے دونوں کندھوں کے درمیان تیز رفتارگھوڑے پر سوارکی 3 دن کی مسافت کافاصلہ ہو گا۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…تفسیر الطبری، صٓ، تحت الآیۃ۵۷،الحدیث:۲۹۹۹۶،ج۱۰،ص۵۹۸۔
2…جامع الترمذی، ابواب صفۃ جہنم، باب ماجاء فی صفۃ شراب أہل النار، الحدیث:۲۵۸۵،ص۱۹۱۲۔
3…سنن ابن ماجہ، ابواب الزہد، باب صفۃ النار، الحدیث:۴۳۲۵،ص۲۷۴۰۔
4…المستدرک،کتاب التفسیر، تفسیرسورۃ المُزَّمِّل، الحدیث:۳۹۲۱،ج۳،ص۳۳۷۔
5…صحیح البخاری،کتاب الرقاق، باب صفۃ الجنۃ والنار، الحدیث:۶۵۵۱،ص۵۴۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع