30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر388: چوری چُھپے لوگوں کی باتیں سننا جن پر
وہ کسی کے آگاہ ہونے کو ناپسند کرتے ہوں
جھوٹا خواب بیان کرنے کی سزا:
{1}… حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص جھوٹا خواب بیان کرے جواس نے دیکھا نہ ہو اسے پابند بنایا جائے گا کہ جَو کے دو دانوں کے درمیان گانٹھ لگائے اور وہ نہ لگا سکے گا اور جو لوگوں کی باتیں سنے جبکہ وہ ان کا سننا ناپسند کرتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں پِگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا اور جو شخص تصویر بنائے اسے بطورعذاب اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ اس میں رُوح پھونکے اور وہ نہ پھونک سکے گا۔‘‘ (۱)
تنبیہ:
اسے بھی کبیرہ گناہوں میں شما ر کیا گیا ہے اوریہ مذکورہ حدیث ِ پاک سے واضح ہے اگرچہ میں نے کسی کو اسے ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا۔ اس کے کبیرہ گناہ ہونے کی دلیل یہ ہے کہ قیامت کے دن کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالنا بہت سخت وعید ہے۔ غیبت کے بیان میں اس ارشادِ باری تعالیٰ: ’’ وَّ لَا تَجَسَّسُوۡا" (پ۲۶،الحجرات:۱۲) ترجمۂ کنزٔ الایمان: اور عیب نہ ڈھونڈو۔‘‘ کا معنی گزر چکا ہے۔
{2}… سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ حکمت نشان ہے: ’’وَلَا تَجَسَّسُوْا وَلَا تَحَسَّسُوْایعنی نہ تو کسی کی جاسوسی کرو اور نہ ہی چھان بین کرو۔‘‘ (۲)
مذکورہ الفاظ کے معنی کے متعلق 3اقوال ہیں :(۱)…یہ دونوں الفاظ مترادف ہیں اور ان کا معنی ہے کہ لوگوں کی باتیں جاننے کی کوشش کرنا۔(۲)…یہ دونوں مختلف ہیں پس تَحَسَّسُوْا کا معنی ہے کہ توخود سنے اور تَجَسَّسُوْا کا معنی ہے کہ تو کسی دوسرے سے اس کے متعلق پوچھ گَچھ کرے۔(۳)… تَحَسَّسُوْا کا معنی ہے (چوری چُھپے ) لوگوں کی باتیں سننا اور تَجَسَّسُوْا کا معنی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب التعبیر،باب من کَذَبَ فی حُلُمہ، الحدیث:۷۰۴۲،ص۵۸۸۔
صحیح البخاری،کتاب اللباس،باب من صَوَّرَصُورۃکلف…الخ، الحدیث: ۵۹۶۳، ص۵۰۵۔
2…صحیح البخاری،کتاب النکاح، باب لایخطب علی خطبۃ اخیہ حتی ینکح اویدع، الحدیث:۵۱۴۳،ص۴۴۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع