سونے کے سکّوں کی تھیلیاں
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam Hussain Ki karamaat | امام حسین کی کرامات

book_icon
امام حسین کی کرامات

اس میں سے پانی نوش کیا (یعنی پِیا ) اور کلی کی ۔ پھر ڈول کو واپَس کنویں میں ڈال دیاتوکنویں کاپانی کافی بڑھ بھی گیا اور پہلے سے زیادہ میٹھا اور لذیذ بھی ہو گیا۔   (طبقاتِ اِبنِ سعد ج۵ص۱۱۰مُلَخَّصاً )  

باغ جنت کے ہیں بہرِ مدح خوانِ اہلِ بیت

تم کو مُژدہ نار کا اے دشمنانِ اہلِ بیت

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سونے کے سکّوں کی  تھیلیاں

         حضرتِ سیِّدُنا امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خدمت میں ایک شخص نے اپنی تنگ دستی  (یعنی غربت ) کی شکایت کی ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  نے فرمایا: تھوڑی دیر بیٹھ جاؤ! ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ حضرت سیّدنا ا میرمعاو یہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کی طرف سے ایک ایک ہزار دِینار  (یعنی سونے کے سکّوں)کی پانچ تھیلیاں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بارگاہ میں پیش کی گئیں ۔  حضرتِ سیِّدُنا امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے وہ ساری رقم اُس غریب آدَمی کے حوالے کر دی اور اِس کرم نوازی کے باوُجُودتاخیر پر معذِرت فرمائی۔ (کشف المحجوب ص۷۷ ملخّصاً )

یاشہیدِ کربلا فریاد ہے                    نورِ چشمِ فاطِمہ فریاد ہے

ہے مِری حاجت میں طیبہ میں مروں        اے مِرے حاجت روا فریاد ہے

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گھوڑے نے بد لگام کو آگ میں ڈال دیا

        امامِ عالی مقام ،  امامِ عرش مقام،  امامِ ہمام،  امامِ تشنہ کام،  حضرتِ سیِّدُنا امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ یومِ عاشورا یعنی بروز جمعۃُ المبارک10مُحَرَّمُ الْحَرام 61ھ کو یزیدیوں پر اِتمامِ حُجّت (یعنی اپنی دلیل مکمَّل ) کرنے کیلئے جس وَقت میدانِ کربلا میں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اُس وَقت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مظلوم قافِلے کے خیموں کی حِفاظت کیلئے خندق میں روشن کردہ آگ کی طرف دیکھ کر ایک بد زَبان یزیدی  (مالک بن عُروہ ) اس طرح بکواس کرنے لگا: ’’اے حُسین ! تم نے وہاں کی آگ سے پہلے یہیں آگ لگا دی!’‘ حضرتِ سیِّدُنا امامِ عالی مقام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: کَذَبْتَ یاعَدُوَّ اللّٰہ یعنی’’ اے دشمنِ خدا!تو جھوٹا ہے،  کیا تجھے یہ گمان ہے کہ (مَعَاذَ اللہ ) میں دوزخ میں جاؤں گا!’‘  اِمامِ عالی مقام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے قافِلے کے ایک جاں نثار  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن