30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ کرتے تھے ،جو وہ کیا کرتے تھے۔ بیشک یہ بہت ہی برے کام کرتے تھے۔(1)
برائی سے روکنا واجب ہے ،جیساکہ اس آیت کے تحت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین مراد آباد رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :” آیت سے ثابت ہوا کہ نہی منکَر یعنی بُرائی سے لوگوں کو روکنا واجب ہے اوربدی کو منع کرنے سے باز رہنا سخت گناہ ہے ۔(2)
برائی کوروکنے کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
” من رأى منكم منكرا فليغيره بيده.فإن لم يستطع فبلسانه. ومن لم يستطع فبقلبه. وذلك أضعف الإيمان “
ترجمہ : جو تم میں سے کوئی بُرائی دیکھے تو اُسے اپنے ہاتھ سےتبدیل کر دے اور اگر وہ اِس کی قوّت و استطاعت نہیں رکھتا تو اپنی زبان سے روکے ، پھر اگر وہ اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا تو دل سےبرا جانے اور یہ سب سے کمزور ایمان کادرجہ ہے۔(3)
اس تہوار کے موقع پر تحائف کا لین دین کفار سے دوستی کرنے اوران سے محبت و مودت والا رویہ اختیار کرنے کاسبب ہے اوران سے دوستی کرنے سے منع کیا گیا ہے،جیساکہ اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک میں ارشادفرماتا ہے:
لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰهِ فِیْ شَیْءٍ اِلَّاۤ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْهُمْ تُقٰىةًؕ-وَ یُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗؕ-وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ(۲۸)
ترجمہ کنز العرفان :’’مسلمان مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو کوئی ایسا کرے گاتو اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں مگر یہ کہ تمہیں ان سے کوئی ڈر ہو اور اللہ تمہیں اپنے غضب سے
1…۔(پارہ06، سورۃ المائدۃ،آیت:79)
2…۔(تفسیر خزائن العرفان ،صفحہ232 ،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ،کراچی )
3…۔(الصحیح المسلم،جلد1،صفحہ 69،مطبوعہ دار إحياء التراث العربي ،بيروت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع