دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafta war ijtima | ھفتہ وار اجتماع

book_icon
ھفتہ وار اجتماع

(7) جو دُور بیٹھے ہوں (اگر اَمْردنہ ہوں تو) ان کی پُشت پر نہایت ہی نرمی کے ساتھ ہاتھ رکھ کر عاجزانہ لہجے میں قریب آنے کی درخواست کریں ۔

(8) جو جارہے ہوں ، ان کوپہلے سلام کریں پھر نرمی سے ٹھہرنے کی اِلتجاء کریں ۔

(9) درس وغیرہ ہو تب بھی ، ضرورتاً مسجد کے دروازے کے پاس کھڑے ہو جائیں اور جانے والوں کو رُکنے کی نرمی کے ساتھ درخواست کریں ۔

(10) اگر کسی کے چہرے پر ناگواری کے آثار پائیں تو اِصرار نہ کریں اور اگر کوئی ناراض ہویا غصّے میں آ جائے توعاجزی کے ساتھ معافی مانگ لیں اور وہاں سے  ہٹ جائیں ۔

(11) آپ کی طرف سے ہر گزغُصّہ کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے ، یادرہے  ! غصّے کے ساتھ کسی کو سمجھانے والے کی مثال اُس شخص کی سی ہے ، جس نے برتن میں پانی بھرنا چاہا تو نادانی میں پہلے ہی سے اس کے پیندے میں سوراخ کرڈالا ۔

(12) دورانِ اجتماع یادرس وغیرہ اگر مدنی ماحول کے اسلامی بھائی اِدھر اُدھر گھوم رہے ہوں یا مسجد کے باہر ٹولیاں (Groups) بناکر کھڑے ہوں خواہ آپ کے کتنے ہی بے تَـکَلُّف دوست ہوں ، ان کو للکار کر بے تکلفانہ انداز میں نہیں بلکہ عاجزی بھرے انداز سے کارڈ (اگر آپ کے پاس ہوتو) پڑھائیں ، ہر گز اُلجھیں نہیں ، بلکہ زبان سے کچھ بھی نہ کہیں ۔  اگر کارڈنہ ہوتو نہایت ہی نرمی سے درخواست کریں ۔ عاجزی اورنرمی کا اِس قدر مُظاہَرہ فرمائیں کہ وہ آپ کے دردِ دِین سے مُتَاَثِّر ہوکر بیٹھ کر بیان سُننے کے لئے راضی ہو جائیں ۔  

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

خیر خواہ

حکمت (مثلا شریعت) کی ایک بات سننا سال بھرکی عبادت سے بہتر ہے۔  (جمع الجوامع للسیوطی ، حدیث 15939)

 

برائے کرم! آگے تشریف لے چلئے اور سب کے ساتھ تَوَجُّہ سے بیان سنئے اور ثواب کا خزانہ حاصل کیجئے۔ جَزَاکَ اللہُ خَیْرًا

خیر خواہ کی درخواست پر نارض ہو کر شیطان کی خوشی کا سامان مت کیجئے۔

کارڈ پڑھ کر واپس دے دیجئے۔

(13) جو دورانِ بیان اُٹھ کر جانے لگے ، اُس کے پیچھے جا کرآخر تک بیٹھنے کی نرمی کے ساتھ درخواست کریں ۔ اگر نیا اسلامی بھائی ادھورے اجتماع سے چلا گیا تو سمجھوکہ یہ اب شاید ہی کبھی یہاں کا رخ کرے ، لہٰذااس کو بچانا بے حد ضروری ہے ، اگر اس کو اِستنجا و وضو کی حاجت ہو تو اس کی رہنمائی کریں اور فارغ ہو نے پر دوبارہ اجتماع میں لا بٹھائیں ۔

(14) اگر مسجد بڑی ہواورکوئی صحن میں اِس لئے بیٹھاہوکہ اندرسپیکر کی آوازصاف نہیں آتی تواُسے وہیں بیٹھنے دیں ۔

(15) دورانِ اجتماع بستہ (Stall) یاہوٹل وغیرہ میں شرکائے اجتماع کو وقت ضائع کرتا پائیں تواِنہیں بھی سمجھائیں مگر ہوٹل وغیرہ کے اندر جا کر نہیں بلکہ حکمتِ عملی کے ساتھ ۔  کہیں ہوٹل یا بستہ (Stall) والے کی دِل آزاری نہ ہو جائے ۔

(16) جن کی بطورِ خیرخواہ ذِمَّہ داری ہے ، اگر کسی مجبوری کے تَحْت نہ آ سکیں یا ہفتہ وار اِجْتِمَاع کے آغاز میں نہ پہنچ پانے کی مجبوری آ پڑے تو عارضی طورپر کسی اور کا تَقَرُّر فرما دیں ۔

(17) حسبِ ضرورت ہر اسلامی بھائی خیرخواہ بن کر ثواب  لُوٹ سکتا ہے ۔ ہاں ! ایک ہی وقت میں سبھی خیرخواہ نہ بن جائیں ۔

(18) میدان اجتماع ، مدنی مذاکرہ اجتماع (OB Van / اجتماعی مدنی مذاکرہ) وغیرہ میں جو لوگ دائیں بائیں کھڑے ہو کر سنتے ہیں ان کو نہ چھیڑیں ورنہ دیکھا گیا ہے کہ عوام بیٹھنے کے بجائے چل پڑتے ہیں ۔

(19) اجتماعات وغیرہ کے بیچ میں کھڑے ہوئے لوگوں کو بٹھانے کیلئے بعض لوگ بیٹھ جاؤ ، چُپ ہو جاؤ کی پکاریں ڈالتے ہیں ، یہ سخت نادانی ہے ، اس طرح شورو غل میں مزید اِضافہ ہو جاتا ہے ۔  ایسے مواقع پر صِرف ہاتھ وغیرہ کے اشارے ہی سے بٹھایا یا چپ کروایا جائے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اجتماعی فِکْرِ مدینہ کا طریقہ

پھر یوں کہئے : آج جن جن مَدَنی انعامات پر عَمَل کی سَعَادَت پائی ، نیچے دئیے گئے خانوں میں صحیح (یعنی الٹا رائٹ  ) کا نشان اور عَمَل نہ ہونے کی صورت میں (0) کا نشان لگائیے ۔

تَوَجُّہ :  اپنے ہی مَدَنی انعامات کے رسالے پر نگاہ رکھتے ہوئے فِکْرِ مدینہ کیجئے :

 (1) اَچّھی اَچّھی نیتیں کیں؟ (2)پانچوں نَمازیں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجَمَاعَت اَدا کیں؟ (3) ہر نَماز کے بعدآیۃُ الکرسی ، تسبیحِ فاطمہ ، سورۂ اِخْلَاص پڑھی؟ (4)اَذَان و اِقَامَت کا جواب دیا؟ (5) 313 بار دُرُودِ پاک پڑھے ؟ (6) مسلمانوں کو سلام کیا؟ (7)آپ اور جی سے گفتگو کی؟ (8)جائز بات کے اِرَادے پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کہا؟ (9)سلام اور چھینکنے والے کی حَمد پر جواب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن