Gosht Ke Wo Hissay Jin Ka Khana Mana Hai
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gosht Ke Wo Hissay Jin Ka Khana Mana Hai | گوشت کے وہ حصے جن کا کھانا منع ہے

book_icon
گوشت کے وہ حصے جن کا کھانا منع ہے
            

اس وضاحت سے مزید درج ذیل علمی فوائد و شرعی احکام سامنےآتے ہیں

(1)دمِ مسفوح (یعنی ذَبْح کے وقت نکلنے والا خون) تو جہاں جہاں لگے گا وہ ناپاک بھی ہو جائے گی اور گوشت کے اس حصے کو پاک کئے بغیر استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔ لیکن اگر اس دمِ مسفوح کے علاوہ گوشت کے ساتھ گوشت کا اپنا خون لگا ہے اور اسی طرح اس گوشت کو پکا کر استعمال کیا گیا تو یہ گناہ نہیں ۔1 جیسے مرغی کی پکی ہوئی ران یا دیگر حصوں میں بعض اوقات ہڈی کے قریب خون کی سرخی باقی ہوتی ہے تو یہ اگرچہ طبعی طور پر کراہت و ناپسندیدگی کا باعث ہوتا ہے لیکن اس کی وجہ سے اسے کھانا ،ممنوع قرارنہیں دیا جائے گا۔ (2) یونہی گوشت میں کئی جگہ چھوٹی چھوٹی رگوں میں خون ہوتا ہے ۔پکنے کے بعد وہ رگیں کالی ڈوری کی طرح ہوجاتی ہیں۔ خاص کر بھیجے(دماغ/ مغز)، سری پائے اور مرغی کی ران اورپَر کے گوشت وغیرہ میں باریک کالی ڈوریاں دیکھی جاتی ہیں۔ کھاتے وقت ان کو نکال دینا چاہیے۔ ویسے بھی طبعی طور پر اسے کھانا پسندیدہ نہیں۔ لیکن شرعی حکم
1...امام ابوبکرجصاص رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں:’’ عن قتادۃ فی قولہ اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا (پ8، الانعام :145 ) قال حرم من الدم ما کان مسفوحا وأما اللحم یخالطہ الدم فلا بأس بہ ۔ “(احکام القرآن للجصاص ، 3/33) فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:’’ و عن ابی حنیفۃ رحمہ اللہ انہ انما یحرم الدم المسفوح وھو السائل فاما ما یکون فی اللحم ملتزقا بہ فلا باس بہ ‘‘(فتاوی تاتارخانیہ، 1/291) تفسیر خازن میں ہے: ” اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا (پ8، الانعام:145 ) وهو ما سال من الحيوان في حال الحياة أو عند الذبح فإن ذلك الدم حرام نجس وما سوى ذلك كالكبد والطحال فإنهما حلال لأنهما دمان جامدان. وقد ورد الحديث بإباحتهما وكذا ما اختلط باللحم من الدم لأنه غير سائل،۔۔۔ وقال إبراهيم النخعي: لا بأس بالدم في عرق أو مخ إلا المسفوح “(تفسیر خازن، 2/ 168)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن