دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

فاضل بریلوی اساطین علم و فن اور اکابر فضل و کمال کا مرکز بنے،برصغیر پاك و ہند کے علمائے حقانی کے علاوہ عرب و عجم کے علماء و مشائخ ربانی کے نزدیك ان کی محبت اہل حق و سنت ہونے کی دلیل ٹھہری،ان سے انحراف بدعتی ہونے کی سب سے بڑی پہچان ہوئی۔اور انہی اکابر نے آپ کو مجدد اسلام کے لقب سے نوازا۔

الله تعالٰی نے فاضل بریلوی کو فنا فی السنہ ہونے کا وہ مرتبہ عطا فرمایا کہ کمال استغراق کی وجہ سے خود ان کی ذات یکسر سنت و اتباع سنت کا پیکر و مجسمہ بن گئی،جو ان کے قدم قدم چلا اس نے سنت کو پالیا اور جس نے رو گردانی کی اس نے سنت رسول اور منہج اصحاب حضور پر نور سے انحراف کیا۔

آخریہ کیا تھا کہ بڑے بڑے علمائے اسلام و مفتیان عظام کو اعتراف کرنا پڑا:اذا رأیت الرجل احب احمد رضا فاعلم انہ صاحب السنۃ۔(اگر تم کسی کو دیکھو کہ وہ احمد رضا سے محبت کرتاہے تو سمجھ لو کہ وہ صاحب سنت ہے۔)یعرف بہ المسلم من الزندیق(اسی کسوٹی پر مسلم کو زندیق سے پرکھا جائے گا)اوریہ بالکل حق ہے آج ارباب شرکو فاضل بریلوی کا مسلك ومشرب پسند نہیں آئے گا ان کی محبت سے ایسے لوگوں کے دل کورے ہیں بَلکہ کہیں گے ان کا طریقہ تو تامل ورائے کی عقلمندی سے خالی اور ظاہر پرستی،بے دانشی وبے علمی کا مجموعہ تھا،ان کا مشن بدعت وشرك کا پرچار کرنے،مخالف فلسفیانہ بحث میں الجھانے اورمرعوب کرنے کے سوا اور کچھ نہ تھا۔العیاذبالله !

جب دین کی قدریں کم ہوتی چلی گئیں دنیائے اسلام کے ذرّیں اصولوں سے انحراف شروع ہوگیا،حضرت سیدنا محبوب سبحانی غوث صمدانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ''محی الدین''بن کر تشریف لائے اور احیائے اسلام کے لیے اس شان سے خدمات انجام دیں کہ اپنے،پرائے یگانے،بیگانے سبھی ان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔

جب اکبر نے ''دین الٰہی ''کے نام سے بے دینی ایجاد کرنے کے ''ہندو مسلم بھائی بھائی ''کی بَڑہانکی،اسلام وکفر کو ایك کرنا چاہا، بدعات نے سرنکالنا شروع کیا،اسلام کی صورت مسخ ہونے لگی تو حضرت شیخ احمد سرہندی رحمہ الله تعالٰی مجدد الف ثانی کی صورت میں نمودار ہوئے اورایسے کارنامے سرانجام دیے کہ عالم اسلام خصوصًا برصغیر پاك وہند کی مسلم اکثریت آج بھی ان کی معتقد نظر آتی ہے۔

مجددین وقت نے اپنے زمانے میں اسی کام کو اولیت دی جسے انہوں نے نہایت ضروری سمجھا مسائل کے اصول توسید عالم نبی مکرم صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے مقرر فرمادیے تھے انہی کے وضع کردہ اصول


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن