دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

عن محمد رحمہ اﷲ تعالٰی۔

امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی سے مروی ہے۔اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ علم والاہے اور اس کا علم بہت تام اور زیادہ پختہ ہے۔(ت)

مسئلہ ۲۱۹                                 ازبنگالہ ضلع میمن سنگھ مرسلہ عبداللطیف صاحب                         ۱۹/رجب ۱۳۲۰ھ

ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی آپ پر رحم فرمائے آپ کا کیاارشاد ہے۔ت)کہ ایك لڑکی کو اُستاد نے اس کے باپ کے یہاں قرآن شریف وغیرہ پڑھایا اور اس مدتِ تعلیم میں والدِ لڑکی نے استاد کو کچھ اُجرت ومشاہیر وغیرہ نہیں دیا پھر بروقت شادی اس لڑکی کے استاد کو دولھا کی طرف والوں سے یعنی دولھا یاوالد وغیرہ سے روپیہ دلوایا،گویا نوشاہ والوں نے بغرض مجبوری یاخوشی سے دیا لہٰذا اس صورت میں اس اُستاد کو وہ روپیہ لیناجائز ہوا یا ازروئے شرع شریف کے ناجائز؟

الجواب:

اگربخوشی دینالیناجائزہے،اور مجبوری سے دیاتوحرام۔

قال اﷲ تعالٰی" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبٰطِلِ اِلَّاۤ اَنۡ تَکُوۡنَ تِجٰرَۃً عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡکُمْ ۟ "[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(اﷲ تعالٰی نے فرمایا)آپس میں اپنے مال ناجائزطریقہ سے نہ کھاؤ مگر یہ کہ تمہاری رضامندی سے تجارت اور کاروبار ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۲۰:                             ازشہرکہنہ                  ۲۹ربیع الآخر شریف ۱۳۲۱ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کاوالد ایك عرصہ سے اعمٰی ہوگیاہے دونوں خیاطی کرتے ہیں اور عددفروخت کے واسطے تیار کرتے ہیں،والدِ زید فروخت مال کے لئے بازار کودوچار گھنٹے کوجایاکرتاہے کہ قدیم سے اس کی عادت ہے شرعًا اس میں زید پر توکوئی الزام نہیں۔باپ کا مال بیٹے کو کھاناحرام ہے یاحلال؟ دونوں کی خورش یك جائی ہے،باپ کا حق بیٹے پرکب رہتاہے اور بیٹے کاباپ پرکب تک؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

اگر زید کاباپ اپنی خوشی سے حسبِ عادت جاتاہے تو زید پر الزام نہیں اگرچہ مقتضائے سعادتمندی


 

 



[1] القرآن الکریم ۴ /۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن