30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جذب ربانی ہی کفایت وکفالت کرے اور بے توسط پیراسے مکائد نفس وشیطان سے بچاکر نکال لے جائے اس کے لئے مرشدعام مرشد خاص کا کام دے گا۔خود حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اس کے مرشد خاص ہوں گے کہ بے توسط نبی کوئی وصول ممکن نہیں مگرت یہ ہے تو نہایت نادر ہے اور نادر کےلئے حکم نہیں ہوتا ثم اقول: بے مرشد خاص ا راہ میں قدم رکھنے والوں میں بڑا خوش نصیب وہ ہے کہ ریاضتیں چلے مجادہدے کرے اور اس پر اصلا فتح یاب نہ ہوراہ ہی نہ کھلے جس کی شواریاں پیش آئیں یہ آپنی فلاح تقوے پر قائم رہے گا دو۲ شرط سے:ایك یہ کہ اس کا مجاہدہ اسے عجب نہ دلائے اپنے آپ کو اوروں سے اچھا نہ سمجھنے لگے،ورنہ فلاح تقوٰی سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے گا۔دوسرے یہ کہ عظیم محنتوں کے بعد محرومی کی تنگ دلی کسی عظیم امر میں نہ ڈال دے کہ کوئی کلمہ سخت کہہ بیٹھے یا دل سے منکر ہوجائے کہ اس وقت فلاں تو درکنار اس کا پیر شیطان ہوجائے گا اور اگر اپنی تقصیر سمجھا اور تذلل وانکسار پر قائم رہا تو اس حکم سے مستثنٰی رہے گا یوں کہ جب راہ نہی کھلی تو راہ چلا ہی نہیں اور اس کے مثل ہو اجو فلاح تقوٰی پر مقتصر رہا ۔اقول:قرآن کریم کے لطائف لامتناہی ہیں اس بیان سے آیہ کریمہ:
|
"یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَابْتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الْوَسِیۡلَۃَ وَجٰہِدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِہٖ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۳۵﴾"[1] |
اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرو اس کی طرف وسیلہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جان لڑاؤ اس امید پر کہ فلاح پاؤ۔(ت) |
کے مبارك جملوں کا حسن ترتیب واضح ہوا،یہ فلاح احسان کی طرف دعوت ہے اس کے لئے تقوٰی شرط ہے تو اولا اس کاحکم فرمایا کہ اتقوااﷲ(اﷲ سے ڈرو۔ت) اب کہ تقوٰی پر قائم ہوکر راہ احسان میں قدم رکھنا چاہتاہے اور یہ عادۃ بے وسیلہ شیخ ناممکن ہے لہذا دوسرے مرتبہ میں قبل سلوك تلاش پیر کو مقدم فرمایا:وابتغوا الیہ الوسیلۃ(اس کی طرف وسیلہ تلاش کرو۔ت) اس لئے کہ الرفیق ثم الطریق(پہلے ساتھ تلاش کرو پھرراستہ لو۔ت)اب کہ سامان مہیا ہو لیا اصل مقصود کا حکم دیاکہ جاھدوا فی سبیلہ اس کی راہ میں مجاہدہ کرو لعلکم تفلحون تاکہ فلاح احسان پاؤ۔
|
جعلنا اﷲ من المفلحین بفضل |
اﷲ ہمیں فلاح والوں میں کرے اس کی رحمت کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع