دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

کہ رضاپر دال ہوکیا تونکاح نافذ ہوگیا،اور اب ان کی نارضامندی بلاوجہ صحیح شرعی معتبر نہیں بلکہ وہی بحال بلوغ دختر کواختیار انکار تو دعوی فسخ ہوگا اور اگر کوئی قول وفعل رضاکا بعد نکاح ان سے صادر نہیں ہوا تھا کہ انھوں نے اسے رد کردیا تو نکاح رد ہوگیا اور اب یہ دختر اس سے محض اجنبیہ ہے اور اگر وہ لڑکا اس عورت کاکفو نہیں یعنی کوئی ایسی کمی رکھتا ہے جس سے اس کے ساتھ نکاح اولیائے دختر کے لئے باعث بدنامی ومطعونی ہو تو یہ نکاح سرے سے ہوا ہی نہیں اگرچہ خود لڑکوں نے کیا ہوتا اگرچہ دختر بعد بلوغ اس پر راضی ہوتی۔

لانہ یفتی فی غیر الکفو بعدم الصحۃ اصلا لفساد الزمان [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

کیونکہ زمانہ کے فساد کی وجہ سے غیر باپ دادا کادیا ہوا نکاح غیر کفو اور غیر مہر مثل میں بالکل صحیح نہ ہوگا،اسی پر فتوی ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ٣٦٨:           ازبدایوں براہم پور مرسلہ عظیم الله خاں صاحب                          ٢٢ جمادی الآخرہ ١٣٢٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید پدر ہندہ نابالغہ کو بکر نے ازراہ فریب یہ یقین دلایا کہ خالد اس کا ہم قوم اور شریف الخاندان ہے اور اس طرح زیدکواس امر کی ترغیب دی کہ وہ اپنی نابالغہ دختر ہندہ کا نکاح نابالغ سے کرے،چنانچہ خالد کے ساتھ زید نے اپنی دختر نابالغہ کا عقدکرادیا،ہندہ بعد عقد خالد کے ماموں زاد ہمشیر کے گھر جس کے زیر پرورش خالد بیان کیا گیا تھار ہی صغیرہ ہندہ کو اب علم اس بات کا ہوا کہ خالد اس کا ہم قوم وکفو نہیں ہے بلکہ ولدالحرام وذلیل قوم ہے تو ہندہ نے خالد کو اپنا شوہر نہیں جانا اور نہ اس کے پاس آئی گئی اور معاہدہ نکاح جو مرتب ہواتھا بوقت بلوغ فسخ کردیا،یہ انفساخ مطابق شرع محمدی ہوسکتاہے یا نہیں؟

الجواب:

ہاں صورت مستفسرہ میں نکاح فسخ کیا جائے گا یعنی ہندہ کو اختیار دعوی اور بعد دعوی حکمًا فسخ ہوگا قاضیخاں و فتح القدیر وبزازیہ وردالمحتار وغیرہ میں ہے:

زوج بنتہ من رجل ظنہ مصلحا لایشرب مسکرافاذا ھو مدمن فقالت بعد الکبر لاارضی بالنکاح ان لم یکن ابوھا یشرب المسکر

کسی شخص نے اپنی بیٹی کا نکاح ایسے شخص سے کردیا جس کے متعلق باپ کو گمان تھاکہ صالح ہے اور شراب نہیں پیتا تو بعد کو معلوم ہوا کہ وہ شراب کاعادی ہے بیٹی نے بلوغ پر باپ کے کئے ہوئے نکاح کے بارے میں کہا کہ میں راضی

 


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن