٭والدۂ ماجِدہ سیِّدَتُنا زینب بنت مظعون رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ummahatul Momineen | فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

book_icon
فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

٭ سیِّدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ وہ صحابی ہیں جن کے بارے میں نبی اکرم،  شہنشاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ” اِنَّ اللہَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلٰی لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِہٖ یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے عمر کی زبان اور دل پر حق جاری فرمایا ہے۔ “  ([1])  اور فرمایا:   ” لَوْ کَانَ نَبِیٌّ بَعْدِیْ لَکَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر بن خطّاب ہوتا۔ “  ([2])  

٭قرآن پاک کی کئی آیات اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کی رائے کے مُوَافق نازِل فرمائی ہیں۔([3])  

٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جنّتی ہونے کی بشارت سنائی۔ ([4])

٭ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کے بارے میں رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے خبر دی ہے کہ شیطان آپ سے خوف کھاتا ہے۔ ([5])  

٭چچا جان سیِّدنا زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے چچا حضرت سیِّدنا زَیْد بن خطّاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔ یہ غزوۂ بدر،  اُحُد،  خندق،  حدیبیہ وغیرہ تمام غزوات میں سرکارِ نامدار،  مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ شریک ہوئے۔ اُحُد کے رَوز حضرتِ سیِّدنا عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنی زِرَہ انہیں پہننے کے لئے کہا تو  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ نے جواب دیا:  مجھے بھی شہادت کا شوق ہے جیسے آپ کو ہے۔ پھر دونوں ہی اسے چھوڑ کر میدانِ جنگ میں دشمن سے نبرد آزما ہوئے۔

حضرتِ سیِّدنا زَیْد بن خطّاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ نے جنگِ یمامہ میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔  آپ کی شہادت پر حضرتِ سیِّدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بہت زِیادہ رنجیدہ وپُرملال ہوئے اور فرمایا:   ” مَا هَبَّتِ الصَّبَا اِلَّا و اَنَا اَجِدُ مِنْهَا رِيْحَ زَيْد جب بھی ہوا چلتی ہے میں اس سے زَیْد کی خوشبو پاتا ہوں۔ “  اور فرمایا:  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  زید پر رحم فرمائے...! !  میرا بھائی دو۲ اچھی باتوں میں مجھ پر سبقت لے گیا ہے:  

 (۱) ...مجھ سے پہلے اسلام قبول کیا۔

 (۲) ...مجھ سے پہلے جامِ شہادت نوش کیا۔ ([6])  

٭والدۂ ماجِدہ سیِّدَتُنا زینب بنت مظعون رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی والِدۂ ماجِدہ حضرت سیِّدَتُنا زینب بنتِ مظعون رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا،  جلیل القدر صحابیِ رسول حضرتِ سیِّدنا عثمان بن مظعون رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کی بہن ہیں۔ حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن مظعون رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ جَنَّۃُ الْبَقِیْع میں دَفْن ہونے والے پہلے صحابی ہیں۔ ([7])  مروی ہے کہ جب حضرت عثمان بن مظعون رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کا انتقال ہوا تو رسولِ کریم،  رءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں بوسہ دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چشمانِ مُبارَک سے آنسو رَواں تھے۔ ([8])  

٭پُھوپھی جان سیِّدَتُنا فاطمہ بنتِ خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی پُھوپھی حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ بنتِ خطّاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا قدیمُ الْاِسْلام صحابیات میں سے ہیں اور عشرۂ مبشرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُم میں شامل ایک جلیل القدر صحابِیِ حضرت سیِّدنا سعید بن زَیْد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی اہلیہ ہیں۔  آپ ہی اپنے بھائی حضرت عُمَر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اِسلام قبول کرنے کا سبب بنی تھیں۔ ([9])  

٭بھائی جان سیِّدنا عبد الله  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے بھائی حضرتِ سیِّدنا عبدالله  بن عُمَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُـمَا نہایت عِبادت گُزار،  پرہیز گار،  بلند پایہ عالم،  فقیہ اور مجتہد  صحابی ہیں۔  آپ کے نیک وپرہیز گار ہونے کی گواہی خود رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے دی ہے،  چُنانچِہ بخاری شریف میں حضرتِ سیِّدَتُنا حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم،  نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان سے اِرشاد فرمایا:   ” اِنَّ عَبْدَ اللہِ رَجُلٌ صَالِحٌ عبدالله  نیک آدمی ہے۔ “  ([10])  

سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ!  کیا خُوب اور پیاری پیاری نسبتیں ہیں...! !  واقعی جس ہستی کو ایسی عظیم نسبتیں حاصِل ہوں ان کی عظمت وشان کا اندازہ کون کر سکتا ہے...! !  ایک یہی نسبت کیا کم ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا مدینے کے تاجدار،  دوعالَم کے مالِک ومختار،  محبوبِ ربِّ غفّار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ میں سے ہیں:

؏               وہ نساءِ نبی طیِّبات و خلیق

جن کے پاکیزہ تَر سارے طَور و طریق

جو بہرحال نُورِ خُدا کی رفیق

اہلِ اِسلام کی مادَرانِ شفیق

بانُوانِ   طہارت    پہ    لاکھوں    سلام ([11])

غزوۂ بدر میں خاندانِ حفصہ کا کردار

اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا حفصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو ایک بہت عظیم نسبت یہ بھی حاصِل ہے کہ غزوۂ بدر جس میں مسلمانوں کو غلبہ اور کُفَّار کو شِکَسْتِ فاش ہوئی تھی اور اس غزوے میں شریک ہونے والے مسلمانوں کے بارے میں رسولِ رحمت،  شفیع امت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن