باب نمبر 41 نافرمانی اور قطع رحمی کی حُرمت کا بیان
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

( 6 ) واضح رہے کہ فیضانِ ریاض الصالحین جلدچہارم میں بھی عمومی طور پر سابقہ جلدوں کے مدنی پھولوں کے مطابق ہی کام کیا گیا ہے  البتہ اِختصار کے پیش نظر بعض جگہ مکررات کو حذف کردیا گیاہے ۔ بعض اَبواب میں چنداَحادیث کی ایک ساتھ شرح بھی بیان کی گئی ہے ۔ نیزفارمیشن میں بھی اِس بات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے کہ کم سے کم صفحات میں زیادہ سے زیادہ مواد آجائے ۔

اِن تمام کوششوں کے باوجود اِس کتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے فضل وکرم اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطا ، اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی عنایت اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی پُرخلوص دعاؤں کا نتیجہ ہیں اورجو بھی خامیاں ہوں ان میں ہماری کوتاہ فہمی کادخل ہے ۔ پوری کوشش کی گئی ہے کہ یہ کتاب خوب سے خوب تر ہو لیکن پھر بھی غلطی کااِمکان باقی ہے ، اہل ِعلم حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے مفید مشوروں اور قیمتی آراء سے ہماری حوصلہ اَفزائی فرمائیں اور اِس کتاب میں جہاں کہیں غلطی پائیں ہمیں تحریری طور پر ضرور آگاہ فرمائیں ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہماری اِس کاوِش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اِسے ہماری بخشش ونجات کا ذریعہ بنائے ۔ آمین

شعبہ ٔفیضانِ حد یث ، مجلس المد ینۃ العلمیۃ

محرم الحرام۱۴۴۰ہجری بمطابق اکتوبر2018عیسوی

باب نمبر : 41                                                                                                                                                                               نافرمانی اور قطع رحمی کی حُرمت کا بیان

میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو !  اِنسان اِس دنیا میں دو۲ہستیوں کے وسیلے سے آتا ہے ، جنہیں ’’ماں باپ  ‘‘   کہا جاتا ہے ،  ماں کم وبیش نو مہینے تک مختلف تکالیف اور صعوبتیں برداشت کر کے اپنے بچے کو پیدا کرتی ہے اور پھر باپ اپنا خون پسینہ ایک کر کے اس کی غذا و خوراک کا بندو بست کرتا ہے ، اس کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دِلوانے کی تگ ودَو کرتا ہے ، معاشرے میں رہنا سکھاتا ہے ، اپنی زندگی کے ایسے تجربات سے آگاہ کرتا ہے جو اس کے لیے مفید ہوں ، ماں باپ سردی ، گرمی اور دھوپ چھاؤں کی طرح اس کے ساتھ رہتے ہیں ۔ الغرض ماں باپ اپنے بچوں کے لیے جو تکالیف برداشت کرتے ہیں اولاد کے لیے اس کا مکمل اور صحیح اِدراک کرنا بہت مشکل ہے ۔  یہی وجہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے والدین کا مقام و مرتبہ بہت بلند فرمایا  ہے ، اُن کی رضا میں اپنی رضا اور اُن کی ناراضی میں اپنی ناراضی کو رکھ دیا ہے ۔  نافرمان اَولاد کے لیے طرح طرح کی وعیدات کو بیان فرمایا گیا ہے ۔  جہاں اسلام نے والدین کاادب و احترام اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیا ہے وہاں دیگر رشتہ داروں کے ساتھ بھی صلہ رحمی کا عظیم درس دیا ہے اور قطع رحمی کرنے والے کو جنت سے دُوری کی وعید سنائی ہے  ۔ ریاض الصالحین کا یہ باب بھی  ” والدین کی نافرمانی اور قطع رحمی کی حرمت“کے بارے میں ہے ۔ اِمام نَوَوِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس باب میں3آیات اور 5 اَحادیثِ مبارکہ بیان فرمائی ہیں ۔ پہلے آیات اور ان  کی تفسیر ملاحظہ کیجئے ۔

 ( 1 ) قطع رحمی کرنے والے پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت

فرمانِ باری تعالی ہے :

فَهَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوْۤا اَرْحَامَكُمْ(۲۲)اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ(۲۳) ( پ۲۶ ، محمد : ۲۲ ، ۲۳ ) ترجمۂ  کنزالایمان  : تو کیا تمہارے یہ لچھن ( انداز ) نظر آتے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلاؤاور اپنے رشتے کاٹ دو ۔ یہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں حق سے بہرہ کردیا اور ان کی آنکھیں پھوڑدیں ۔

مذکورہ آیت میں تَوَلَّیْتُم کا لفظ آیا ہے اس کامعنی ہے والی بنانا ، رُوگردانی کرنا ، اِعراض کرنا ۔  مفسرین کرام نے اس کے مختلف معنی بیان کئے ہیں ۔ تفسیر قرطبی میں ہے :  ( 1 ) اگر تم کو حکومت دے دی جائے تو تم سے یہی توقع ہے کہ تم ایسے حاکم بنوگے جو رشوت لے کر زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ۔  ( 2 ) تم سے یہی توقع ہے کہ اگر تم امت کے امور کے حاکم بن جاؤ تو تم ظلم سے زمین میں فساد برپا کروگے ۔  ( 3 ) تم سے یہ توقع ہے کہ اگر تم طاعت سے پھروگے تو تم زمین میں نافرمانی اور قطع رحمی کرکے فساد برپا کر دو گے ۔  ( 4 ) اگر تم امور کے والی بن جاؤ تو تم ایک دوسر ے کو قتل کروگے ۔  ( 5 ) تم سے یہی توقع ہے کہ اگر تم کتاب اللہ سے اِعراض کرو تو تم زمین میں حرام خون بہاکر فساد کروگے اور قطع رحمی کرو گے ۔  ( 6 ) ایک قول یہ بھی ہے کہ ممکن ہے اگر تم قرآن سے اِعراض کرو اور اس کے اَحکام سے دور رہو تو تم زمین میں فساد برپا کروگے اور اپنی جاہلیت کی طرف لوٹ جاؤگے ۔ ‘‘ ( [1] ) تفسیر طبری میں ہے  : ’’جو لوگ ایسے کام کرتے ہیں یعنی زمین میں فساد کرتے ہیں اور قطع رحمی کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے لعنت فرمائی اور انہیں اپنی رحمت سے دور کردیا اور انہیں بہرہ کردیا پس اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مواعظ اور آیات وغیرہ میں سے جو بھی وہ اپنے کانوں سے سنتے ہیں اسے سمجھنے کی صلاحیت ان سے چھین لی گئی ۔  اور انہیں اندھا کردیا اور ان کی عقل سلب کرلی گئی ، وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حجتوں کو بیان نہیں کرتے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی جن دلیلوں کو دیکھتے ہیں ان سے نصیحت نہیں پکڑتے ۔ ‘‘ ( [2] )

 ( 2 ) رحمت اِلہٰی اور جنت سے دور لوگ

فرمانِ باری تعالی ہے :

 



[1]     تفسیر قرطبی ، پ۲۶ ، محمد ، تحت الایۃ : ۲۲ ، ۲۳ ، ۸ / ۱۷۶ ، الجزء السادس عشر ۔

[2]     تفسیر طبری ، پ۲۶ ، محمد ، تحت الایۃ : ۲۲ ، ۲۳ ، ۱۱ / ۳۲۱ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن