عبدومعبود کے مابین فرق
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan-e-Hazrat Sabir Pak رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ | فیضانِ حضرت صابر پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

book_icon
فیضانِ حضرت صابر پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

، حسبِ معمول  رؤساء اور اُمراء نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو  صفِ اوّل  سے محروم کردیا ، جب دوسرے اور تیسرے جمعے  بھی پہلی صف  سے محرومی  کا سلسلہ ہوا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے پیر و مرشد بابافریدُ الدّین گنج شکر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو  مکتو ب  کے ذریعے تما م اَحوال  سے آگا ہ فرمایا، مرشد نے جوابی مکتوب میں یہ ارشاد فرمایا : ”کلیر تمہاری بکری ہے تمہیں اجازت ہے دودھ پیو یا گوشت کھاؤ ۔ “یہ اجازت پا کر  جب آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہچوتھے جمعے مسجد کی پہلی صف میں تشریف فرماہوئے تو ایک بار  پھر اُمراء نے آپ کو پیچھے تشریف لے جانے پر مجبور کردیا ، اس بار آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مسجد سے باہر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا : اے مسجد! امام تو اپنا کام ختم کرچکا اور تو ابھی تک کھڑی ہے تو بھی سجدہ کر ۔ زبانِ مبار ک سے یہ الفاظ ادا ہوتے ہی  مسجدکی چھت گرگئی اور وَلیُّ اللہ کو صفِ اوّل سے محروم کرکے دل آزار ی کرنے والے متکبِّر اُمَراء اپنے انجام کو پہنچے  ۔ ([1]) 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہو ا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے اولیاء کی گستاخی  تباہی و بربادی کا سبب بن جاتی ہے ، لہٰذا کبھی بھی  کسی  نیک بندے  بلکہ عام مسلمان کی بھی دل آزاری مت کیجیے ۔ ہر اسلامی بھائی کو چاہئے کہ پہلی فرصت میں اپنے گھر بار، عزیز واقارب ، محلہ داروں ، مارکیٹ یا دفتر میں ساتھ کام کرنے والوں ، ساتھ پڑھنے والوں الغرض جن جن سے اس کا واسطہ پڑتا ہے ، ان کے بارے میں دیانت داری کے ساتھ  سوچے کہ ان کی غیبت، چغل خوری ، حق تلفی اوردل آزاری کا سلسلہ تو نہیں ؟اگر ان سوالات کا جواب ہاں میں ملے تو فوراً  توبہ کیجئے اور آئندہ کے لیے یہ نیت بھی کرے  کہ اگر میری وجہ سے کسی مسلمان کی دل آزاری ہو گئی تو اُسی وَقت عاجِزی کے ساتھ مُعافی بھی مانگوں گا ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عبدومعبود کے مابین فرق

حضرتسیّدنا علی احمد صابر کلیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاکثرفرماتے  : بندے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّکے مابین یہ فرق ہے کہ بندہ کھانے کا محتاج ہے اور خدا اِس سے مُنَزَّہ و پاک ہے ۔ ([2])

نماز سے محبت

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو نماز سے بے حد محبت تھی  اور اس محبت کی  وجہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے یہ بیان فرمائی  : نماز بھی کیا  اچھی چیز ہے کہ حضوری ( کی برکت) سے دربار(یعنی دربار ِالٰہی ) میں لے آئی  ہے ( یعنی  نماز دربارِ الٰہی میں حاضری کا سبب بننے کی وجہ سے عمدہ عبادت ہے ) ۔  ([3])

لباس

آپرَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کالباس کُرتا، تہبنداورعمامہ شریف پرمشتمل ہوا کرتا ۔ ([4])

باعمامہ   رہنا عقلمندی کی علامت ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عمامہ شریف سر کی زینت، پابندیٔ سنّت کی پہچان، مومن کی آن بان اور علماء ، فقہاء و بزرگان ِسلف و خلف کی شان ہے اسے چھوڑنا سببِ نقصان ہے جبکہ ننگے سر رہنے کی عادت، ننگے سر راستوں میں چلنا اور اسی طرح مساجد میں نماز کے لئے داخل ہو جانااچھی عادت نہیں ۔  علماء وصلحاء تو سر ڈھانپ کر رہتے ہی تھے ، عام شُرَفاء بھی اسے تہذیب اورشرافت کا حصہ سمجھتے یہی وجہ ہے کہ حضرت علّامہ ابن ِجوزیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : عقلمند آدمی سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ ننگے سر رہنا اچھی عادت نہیں ، کیوں کہ اس میں ترکِ ادب اور مُرَوَّت کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے ۔ ([5])سر ڈھانپنے کی کس قدر اہمیت ہے اس کا اندازہ اس روایت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے چنانچہ حضرت وَا ثِلَہ بن اَسقَع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’دن میں سر ڈھانپنا عقلمندی ہے ۔ ‘‘([6]) لہٰذا ہمیں بھی  چاہئے نہ صرف نماز کے وقت اپنے رب کے حضور سر ڈھانپ کر حاضر ہوں بلکہ ہر وقت ہی عمامہ شریف سجائے رکھیں کہ اس کی بڑی برکتیں ہیں جیسا کہ

بُردبار بننے کا آسان عمل

حضرت سیّدنا ابنِ عبا س رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُما روایت کرتے  ہیں  : رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  اِعْتَمُّوا تَزْدَادُوا حِلْمًا یعنی عمامہ باندھو تمہارا حِلْم بڑھے گا ۔  ([7])

حضرت علامہ عبد الرء وف مناوی عَلَیہ رَحمَۃُ اللّٰہِ القَوِی اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :  (عمامہ باندھو) تمہارا حلم بڑھے گا اور تمہارا سینہ کشادہ ہو گا کیونکہ ظاہری وضع قطع کا اچھا ہونا انسان کو سنجیدہ اور باوقار بنا دیتا ہے نیزغصے ، جذباتی پن اورخسیس حرکات سے بچاتا ہے ۔ ([8])

آپ کی غذا

 



[1]   محفلِ اولیاء، ص۳۸۳، ۳۸۴ملخصاً، خزینۃالاصفیاء، ۲ / ۱۵۵ماخوذاً، اللہکے خاص بندے ، ص ۵۸۴ ملخصاً

[2]    تذکرہ ٔ حضرت صابر کلیر، ص۸۳ملخصاً

[3]    تذکرہ ٔ حضرت صابر کلیر، ص۸۲ملخصاً

[4]    حضرت مخدوم علاءُ الدین علی احمد صابر کلیر ی، ص۸۰ملتقطاً

[5]   تلبیس ابلیس، الباب العاشر فی ذکر تلبیسہ علی الصوفیۃ الخ، فصل فی ذکر الادلۃ علی کراہیۃ الغنا الخ ص۳۱۹

[6]    کنز العمال، کتاب المعیشۃ والعادات، فرع فی العمائم، جزء  : ۱۵، ۸ / ۱۳۳، حدیث : ۴۱۱۳۶مختصراً

[7]    معجم کبیر، عبد اللّٰہ بن العباس ، ۱۲ / ۱۷۱، حدیث : ۱۲۹۴۶

[8]    فیض القدیر، حرف الھمزۃ، ۱ / ۷۰۹، تحت الحدیث : ۱۱۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن