دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ayam | فیضانِ ایّام

book_icon
فیضانِ ایّام
            
نماز اس کے لئے لکھی گئی ہے پڑھے اور جب امام خطبہ پڑھے تو خاموش رہے تو اس کے اس جمعہ اور اگلے جمعہ کے درمیان کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔(بخاری،1/306، حدیث:883) *جمعہ کے دن اچھا لباس پہنئےکہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور اچھے کپڑے پہنے پھر اگر اس کے پاس خوشبو تھی تو اسے لگایا، پھر جمعہ کے لئے سکون ووقارکے ساتھ چلا اور کسی کی گردن نہ پھلانگی اورنہ کسی کو تکلیف پہنچائی پھر نماز ادا کی اور امام کے لوٹنے تک انتظار کیا تو اس کے دو جمعوں کے درمیان کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔( مجمع الزوائد، 2/385، حدیث:3039۔معجم کبیر، 4/160، حدیث:4006) *شیخ عبدُ الحق مُحَدِّث دِہلوی رحمۃُ اللہ علیہ نقل کرتے ہیں:جوشخص جُمعہ کے دن ایک ہزار بار یہ دُرُود شریف” اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم “ پڑھے تو نبیِ اَکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خواب میں زِیارت کرے گا یا جنّت میں اپنی منزل دیکھ لے گا۔اگر پہلی بار مقصد پورا نہ ہوتو دوسرے جُمعہ بھی پڑھ لے، اِن شاءَ اللہ پانچ جمعوں تک خوش کرنے والا خواب دیکھے گا۔( جذب القلوب، ص 242 ماخوذاً) *اگر والدین دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں تو ان کی قبر کی زیارت کیجئے کہ (ماں باپ کی قبر کی) زیارت کا افضل وقت روزِ جمعہ بعد نمازِ صبح ہے۔( فتاویٰ رضویہ،9/523)

(3)نمازِ جمعہ باعمامہ ادا کیجئے

جمعۃ المبارک کے دن عمامہ شریف باندھنا سُنَّتِ مبارکہ ہے اور اس کی برکت سے اللہ پاک اجروثواب میں بھی کئی گُنا اضافہ فرمادیتا ہے، فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے: عمامہ کے ساتھ ایک جمعہ بغیر عمامہ کے ستّر جمعوں کے برابر ہے۔(جامع صغیر،ص314،حدیث:5101مختصراً۔ تاریخ ابنِ عساکر، 37/355، رقم:4399)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن