30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گمراہ شخص کا چہرہ بے نقاب
(8)محدث اعظم علامہ سیدمحمد اشرفی عالم ربانی کے مؤثربیانات کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے گورکھ پورمیں ہونے والے جلسوں اوروہاں آنے والے ایک شخص کا تذکرہ کرتے ہیں جس کے عقائددرست نہیں تھے،مگراس کا اندازبیان ایساتھا کہ معلوم نہ ہوتاکہ اس کے اصل عقائدکیا ہیں ؟اوراس کا اس علاقے میں کافی اثرورسوخ بھی تھا وہ مختلف مقامات پر مختلف نظریا ت کااظہارکرتا۔ لوگ اسے مختلف رنگ میں جانتے تھے، مگر کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہ آسکا تھاگورکھپور کےایک اجتماع میں وہ بھی شریک تھا۔ عالم ربانی سید احمد اشرف جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ نے اس میں ایسا خطاب کیا کہ اجتماع کے ماحول کو بدل ڈالا اور اس شخص کی اصل حقیقت سب کے سامنے آ گئی۔ پھر اس شخص کا وہ اثر و وقار باقی نہ رہا اور وہاں کے مسلمانوں کو اس کی حقیقت کا بخوبی اندازہ ہو گیاکہ اس کے عقائددرست نہیں۔ بعد ازاں حضرت محدثِ اعظم کے کئی بیانات ہوئے جن سے عوام الناس خوب مستفید اور فیض یاب ہوئے۔(1)
(9)ڈاکٹرسیدمحمد مظاہراشرف جیلانی تحریرفرماتے ہیں:حضرت اقدس مولانا سید احمد اشرف اشرفی جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ نہایت شیریں زبان مترنم سخن اور خوش گلو تھے۔ امام احمد رضا فاضل بریلوی قدس سرہ کے بے مثل اور معروف قصیدۂ معراجیہ کو آپ نے بے مثل ترنم عطا فرمایا تھا۔ عاشقِ رسول آلِ رسول کی زبان اور معراجِ رسول کا بیان جب ترنم ریز ہوتے تو سامعین پر بے خودی کی کیفیت طاری ہو جاتی۔ ہر ایک وجد وکیف کے عالم میں اپنے کو
1 حیات مخدوم الاولیاء،ص 386
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع