Faizan e Aamad e Mustafa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Aamad e Mustafa ﷺ | فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

book_icon
فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
            

پہلے اِسے پڑھئے

اللہ پاک نے اپنی قدرتِ کاملہ سے مخلوق کو پیدا فرمایا اور مخلوق میں سب سے پہلے اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نور کو پیدا فرمایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پیدائش میں تمام اَنبیا سے اَوَّل اور بِعثت میں سب سے آخر ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: کُنْتُ اَوَّلَ النَّبِیَّیْنَ فِی الْخَلْقِ وَاٰخِرَھُمْ فِی الْبَعْثِ میں سب نبیوں سے پہلے پیدا ہوا اور سب کے بعد بھیجا گیا۔( دلائل النبوۃ لابی نعیم،ص 19) اللہ پاک نے تمام جہان کو حضور جانِ عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے واسطے پیدا فرمایا،آپ نہ ہوتے تو کچھ نہ ہوتا۔ حدیثِ قُدسی میں اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے: لَقَدْ خَلَقْتُ الْدُنْیَا وَاَھْلَھَا لِاُعَرِّفَھُمْ کَرَامَتَکَ وَمَنْزِلَتَکَ عِنْدِیْ وَلَوْلاَکَ یَامُحَمَّدُ!مَا خَلَقْتُ الدُّنْیَا یعنی اے میرے حبیب ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )! میں نے دُنیا اور اَہْلِ دُنیا کو اِس لیے پیدا کیا کہ جو عزت و مَنْزِلَت تمہاری میرے یہاں ہے میں ان کو اس کی پہچان کرا دوں اور اے میرے حبیب ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )!اگر تم نہ ہوتے تو میں دُنیا کو پیدا نہ کرتا۔ (تاریخ ابن عساکر،3 /518) آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مقصودِ کائنات ہیں اور کائنات کی رونق و بہار آپ کے دَم قدم سے وابستہ ہے، آپ جہاں تشریف لے جاتے ہیں وہاں خوب بَرکات کا ظہور ہوتا ہے اور ہر طرف بہار آ جاتی ہے۔ پیشِ نظر کتاب خلیفۂ امیرِ اہلِ سنَّت حضرت مولانا الحاج ابو اُسید عُبَید رضا عطاری مدنی سلمہ الغنی کے مدنی چینل پر ہونے والے سلسلے ”آمدِ مصطفےٰ “میں کیے گئے بیانات کا مجموعہ ہے۔اِن بیانات میں پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی جہاں جہاں آمد ہوئی اور آپ جس جس جگہ تشریف لے گئے اُن میں سے چند مقامات کا ذِکرِ خیر کیا گیا ہے۔اِن بیانات کی افادیت(یعنی فائدے) کے پیش ِنظر انہیں کتابی صورت میں مُرتب کیا گیا ہے۔ اِس کتاب کو مُرتب کرنے کی سعادت اَبُو الاکرام سید بہرام حسین شاہ عطاری مدنی نے حاصل کی ہے جبکہ تخریج و تفتیش کا کام سید دِلدار حسین شاہ عطاری مدنی نے سر انجام دیا ہے۔ اِس کتاب کا مُطالعہ کرنے سے جہاں پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مختلف مقامات پر تشریف لے جانے کے بارے میں آگاہی حاصل ہو گی وہاں اِن شاءَ اللہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سچی پکی محبت بھی نصیب ہو گی۔ اللہ پاک اِس کتاب کو پڑھنے والوں کے لئے ہدایت کا ذَریعہ بنائے۔ اٰمِیْن بجاہِ خاتَمِ النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن