30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
مُلکِ شام میں آمدِ مصطفےٰ
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جومجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اللہ پاک اُس پر 10 رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر 10 بار دُرُود ِ پاک پڑھتا ہے اللہ پاک اُس پر 100رَحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر 100 بار دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنم کی آگ سے آزاد ہے اور اسے بروزِ قِیامت شُہَدا کے ساتھ رکھے گا۔ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہ علیٰ مُحمَّد
اے عاشقانِ رسول! ہمارے سلسلے”آمدِ مصطفےٰ مَرحبا مَرحبا “میں آج ہمارا عنوان ہے” مُلکِ شام میں آمدِ مصطفےٰ۔“ اللہ پاک کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مُلکِ شام کے دو سفر کیے ہیں،جن کا تذکرہ کتب میں ملتا ہے۔یہ دونوں سفر تجارت کی غرض سے تھے، اِن دونوں سفروں کے واقعات آج ہم سنیں گے۔
سرکار کی کفالت و نگہداشت
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پہلےاپنی والدۂ ماجدہ کی کفالت میں تھے۔ ان کے دُنیا سے پَردہ فرمانے کے بعد آپ اپنے دادا حضرت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی کفالت میں آئے۔ بالآخر وہ بھی دُنیا سے پَردہ فرما گئے۔ اِس کے بعد آپ کفالت و نگہداشت
1……معجم اوسط،5/252،حديث:2735 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع