30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جن کا قد عبدِ مناف کی لڑکیوں کی مانند کھجور کے دَرختوں کی طرح تھا میں حیران ہوئی کہ یہ کہاں سے آگئیں؟ان میں سے ایک بولی:میں آسیہ فرعون کی زوجہ ہوں۔ دوسری نے بتایا:میں مَریم بنتِ عمران ہوں اور یہ عورتیں حورِعین ہیں۔ میرا حال بہت سخت ہوگیا اور ہر گھڑی عظیم سے عظیم تر آوازیں سنائی دیتیں جن سے خوف معلوم ہوتا تھا۔ اِسی دَوران میں نے دیکھا کہ زمین و آسمان کے دَرمیان ایک پردہ سا کھینچ دیا گیا ہے، پھر میں نے دیکھا کہ پرندوں کا ایک جھنڈ میرے سامنے آیا یہاں تک کہ میرا کمرہ ان سے بھر گیا،ان کی چونچیں زُمُرُّد کی اور بازو یاقوت کے تھے۔(1)
تین جھنڈے نَصب کیے گئے
اللہ پاک نے میری آنکھوں سے پَردہ اُٹھا دیا اور میں نے مَشارق و مَغارب کو دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ تین جھنڈے نَصب ہیں:ایک مشرق میں،ایک مغرب میں اور ایک خانہ کعبہ کے اوپر۔ جب خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پیدا ہوئے تو اس وقت میں نے دیکھا کہ آپ سجدے میں ہیں اور دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیاں آسمان کی جانب اُٹھائے ہوئے بڑی ہی عاجزی کے ساتھ رو رہے ہیں۔(2)
زمین کے مَشارق و مَغارب کی سیر
پھر میں نے ایک سفید بادل دیکھا جس نے انہیں میری نظروں سے چھپا دیا اور یہ آواز آئی کہ انہیں زمین کے مَشارق و مَغارب میں موجود تمام شہروں کی سیر کرواؤ تاکہ وہاں کے رہنے والے ان کے اِسمِ مبارک اور صورت پہچان لیں اور جان لیں کہ یہ شرک
1……خصائص کبریٰ، 1 /82 بتغیر قلیل ،السیرۃ النبویۃ لدحلان، 1/47 دارالقلم العربی ۔
2……خصائص کبریٰ، 1 /82 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع