دنیاکی مذمت پراحادیث مبارکہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dunya se be Raghbati aur Umeedon ki Kami | دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

book_icon
دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

ترجمۂ کنزالایمان: اور یہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل کود اور بے شک آخرت کا گھر ضرو ر وہی سچی زندگی ہے کیا اچھا تھا اگر جانتے ۔

 {۲}

قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌۚ-وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّمَنِ اتَّقٰى-۵، النسآء: ۷۷)

ترجمۂ کنزالایمان: تم فرمادو!  کہ دنیا کا برتنا تھوڑا ہے۔اور ڈر والوں کیلئے آخرت اچھی۔

 {۳}

وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ (۲۰)   (پ۲۷، الحدید: ۲۰)

ترجمۂ کنزالایمان: اور دنیاکا جیناتو نہیں مگر دھوکے کا مال ۔

دنیاکی مذمت پراحادیث مبارکہ :

 (۱) … حضرت سیدنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ نبی ٔاکرم، نور مجسَّم، شاہ بنی آدم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ِعظمت نشان ہے :  ’’ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  زندگی توصرف آخرت کی ہے پس تُومہاجرین اور انصارکو نیک بنادے۔ ‘‘ ایک روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں  ’’ تُومہاجرین وانصار کی بخشش فرمادے۔ ‘‘

 (صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب الصحۃوالفراغ ۔۔۔۔الخ ، الحدیث:  ۱۳۔۶۴۱۲، ص۵۳۹)

 (۲) …حضرت سیدنا عبداللہ بن عمررَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ حضورِ پاک،  صاحبِ لَوْلاک،  سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے میرے کندھے پکڑکر ارشاد فرمایا:  ’’ دنیا میں ایک اجنبی اور مسافربن کر رہو۔ ‘‘ حضرت سیدنا ابن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں :  ’’ جب توشام کرے توآنے والی صبح کا انتظار مت کر ، اورجب صبح کرے توشام کا منتظر نہ رہ ،  اورحالت صحت میں بیماری کے لئے اورزندگی میں موت کے لئے تیاری کرلے ۔ ‘‘  (صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب قول النبی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ  وَسَلَّمَفی الدنیا۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۶۴۱۶، ص۵۳۹)

 (۳) … حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ نبی ٔمُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم،  رسولِ اَکرم،  شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں :  ’’ اللہ تعالیٰ اس شخص کا عذرقبول نہیں فرمائے گاجس کی موت کومؤخرکردیاحتی کہ اُسے ساٹھ سال تک پہنچا دیا ۔ ‘‘  (مطلب یہ کہ وہ اس عمر میں بھی گناہوں سے باز نہ آیا)

 (صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب من بلغ ستین سنۃ۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۶۴۱۹، ص۵۳۹)

 پیارے اسلامی بھائی اور اسلامی بہن!

            یہ لمبی امیدیں تمہیں نیکی کے کام کرنے سے ہرگز غفلت میں نہ ڈالیں ،  … یہ دنیا جس میں ہم زندگی گزاررہے ہیں ،  آخرت کی کھیتی ہے، …ہم پر لازم ہے کہ اپنی عمر بھلائی کے کاموں میں صرف کریں کیونکہ ہرنئے دن ، دنیا ہم سے دور ہوتی جاری رہی ہے اور آخرت ہمارے قریب آرہی ہے ، …آج عمل کاموقع ہے اورکوئی حساب نہیں لیکن کل صرف حساب ہوگا اورکچھ عمل نہ کرسکیں گے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتا ہے :

فَمَنْ  زُحْزِحَ  عَنِ  النَّارِ  وَ  اُدْخِلَ  الْجَنَّةَ  فَقَدْ  فَازَؕ-  (پ۴، اٰل عمران : ۱۸۵)

ترجمۂ کنزالایمان : جو آگ سے بچا کر جنت میں داخل کیاگیا وہ مراد کو پہنچا۔

            اے انسان ! نیکی کے کاموں میں کوشش کر اور موت سے پہلے پہلے اپنی عمر سے فائدہ اٹھا، … دنیاایک محدود وقت ہے اس میں جتنے بھلائی کے کام تو کرنا چاہے کرسکتاہے،  … اور ایک وقت وہ ہے جوآنے والاہے جس میں تجھے نہیں معلوم کہ قادر مطلق عَزَّ وَجَلَّ  تیرے ساتھ کیامعاملہ فرمانے والا ہے۔۔۔؟ جو لمحہ گزر گیا تیرے اچھے یا برے عمل کو ساتھ لے گیااب وہ قیامت تک واپس نہیں آئے گا۔اے انسان! اپنی فراغت سے موقع اٹھا اور صحت سے فائدہ حاصل کر  (یعنی زندگی کے ایسے لمحات کو غنیمت جان اور کچھ نیک اعمال کرلے) ۔چنانچہ،

            حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ نور کے پیکر،  تمام نبیوں کے سَرْوَر،  دو جہاں کے تاجْوَر،  سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عظمت نشان ہے :   ’’ دو نعمتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے اکثر لوگ دھوکے میں ہیں  (ایک) صحت اور  (دوسری) فراغت۔ ‘‘

 (صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب الصحۃوالفراغ۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۶۴۱۲، ص۵۳۹)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن